مصری فوجی سربراہ صدارتی عہدہ کے امیدوار ہوں گے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-13

مصری فوجی سربراہ صدارتی عہدہ کے امیدوار ہوں گے

قاہرہ
(آئی اے این ایس)
مصر کے فوجی سربراہ اور وزیر دفاع فیلڈر مارشل عبدالفتح السیسی صدراتی عہدہ کی دوڑ میں مقابلہ کریں گے ۔ ژنہوا نیوز ایجنسی نے ملک کے دستوری پینل سربراہ امر موسی کے حوالہ سے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ فیلڈر مارشل نے اس سلسلہ میں قطعی فیصلہ کرلیا ہے اور وہ رواں ماہ کے اختتام تک اس کا اعلان کردیں گے ۔ موسی خود بھی 2012کی صدراتی دوڑ میں شامل تھے ،جبکہ وہ معزول حسنی مبارک حکومت میں وزیر بھی رہ چکے ہیں ۔ انہوں نے کئی بار فوجی سربراہ السیسی کی تائید بھی کی ہے ۔ علاوہ ازیں انہوں نے السیسی کو صدراتی عہدہ کی ڈور میں شامل ہونے کی ترغیب بھی دی ہے ۔ وہ یہ اعلان بھی کرچکے ہیں کہ وہ 2014کے صدراتی انتخابات میں امید وار نہیں ہوں گے ۔ سخت مذہبی نظریات کے حامل صدر مرسی کی معزولی کے بعد فیلڈر مارشل السیسی کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہوا اور تقریبا ہر گوشہ سے صدراتی انتخابات میں ان کی شمولیت کی حمایت کی گئی ۔ اس تائید وترغیب سے السیسی کے حوصلے بلند ہیں ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ خود السیسی اس اعلان سے ہنوز اجتناب کر رہے ہیں کہ وہ صدراتی عہدہ کے امید واروں میں شامل ہوں گے ۔ انہوں نے جنوری میں تاہم ایک بار یہ وضاحت کی تھی کہ اگر انہوں نے صدراتی انتخابات میں حصہ لیا تو ان کی امید واری عوامی مطالبہ اور فوج کی تائید پر مبنی ہوگی ۔
Egyptian army chief hints he will run for president

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں