راجیہ سبھا میں تلنگانہ بل کی منظوری کے بعد علاقہ تلنگانہ میں جشن کا ماحول - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-21

راجیہ سبھا میں تلنگانہ بل کی منظوری کے بعد علاقہ تلنگانہ میں جشن کا ماحول

حیدرآباد
(پی ٹی آئی )
علحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل سے متعلق بل کی راجیہ سبھا میں آج شام منظوری کے ساتھ ہی سارے علاقے تلنگانہ میں خوشی اور مسرت کی لہر ڈور گئی۔ عوام فرط مسرت سے سڑکوں پر رقص کرتے ہوئے دیکھے گئے ۔ خاص طور پر اضلاع حیدرآباد ، ورنگل ،کریم ،نظام آباد کے علاوہ دیگر ٹاونس میں تلنگانہ حامی گلیوں میں ناچ رہے تھے اور مختلف مقامات پر آتش بازی کی گئی اور لوگ ایک دوسرے پر گلال ڈال رہے تھے ۔ علاوہ ازیں مٹھائیاں تقسیم کرتے ہوئے مبارکبادیاں دی گئیں ۔ دریں اثنا ء ٹی آر ایس کے ہیڈ کوارٹرتلنگانہ بھون بنجارہ ہلز میں تلنگانہ راشٹرا سیمتی کے حامیوں نے سرنیواس یا دو صدر گریٹر حیدر آباد ٹی آر ایس کی قیادت میں زبردست جشن منایا ۔ اس موقع پر کارکنوں نے پتاخے چھوڑی اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ۔ ٹی آر ایس کے کارکنوں میں زبردست جوش وخرو ش دیکھا گیا جوکہ جئے تلنگانہ ،جے جئے تلنگانہ کے نعرے لگارہے تھے ،سہ پہر تین بجے سے ہی تلنگانہ حامی ،تلنگانہ بھون میں جمع ہونے لگے ۔ جبکہ رات 8بجے راجیہ سبھا میں تلنگانہ بل کی منظورکئے جانے کی خبر عام ہوتے ہی وہ ایک دوسرے سے ملاقات کرتے ہوئے مبارکباددینے لگے ۔ عثمانیہ یونیورسٹی میں طلباء نے مشعل بردار جلوس نکالا ۔ کیمپس میں گشت کرنے کے بعد ودیا نگر تک جلوس کی شکل میں پہنچ کر ایک جلسہ عام منعقد کیا ۔ نظام کالج کے طلباء نے بھی جشن منایا اور شہیدوں کے مارک گن پارک پہنچ کر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ تلنگانہ کے بیشتر قائدین دہلی میں ہونے کے باعث طلباء اور نوجوانوں نے ہی جشن منایا ۔ حیدرآباد کو موصولہ اطلاعات کے مطابق دہلی میں زبردست جشن منایا گیا ۔ ارکان اسمبلی نے ایک دوسرے پر گلا لگاکر اور مٹھائی تقسیم کرکے جشن منایا ۔ ہریش راؤ ،ای راجندر ، جے کرشنا راؤاور دوسروں نے جشن میں نہ صرف حصہ لیا بلکہ زبردست رقص بھی کیا ۔ کے سی آر کی زبردست رقص بھی کیا ۔ کے سی آر کی زبردست گلپوشی کی گئی اور انہیں زبردستی خوب مٹھائی کھلائی گئی ۔ ٹی آر ایس سربراہ بھی خوشی سے بے قابو ہوگئے اور چند لمحوں کیلئے رقص کیا ۔ حیدرآباد میں رات 12بجے تک لوگ سڑکوں پر ہی نظر آئے ۔ جئے تلنگانہ ، جئے ہو تلنگانہ کے نعروں کی گونج سنائی دء گئی ۔ نو جوان سیکل موٹروں پر گشت کرتے ہوئے ایک دوسرے کو مبارکباددیتے ہوئے نظر آئے ۔ ایسے علاقے جہاں آندھرا ئی لوگ کی اکثریت ہے وہاں پر کاموشی دیکھی گئی ۔ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی نے جشن میں حصہ لیا ان میں جوش وخروش کی کمی دیکھی گئی ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں