خواتین کو بااختیار بنانے راہول گاندھی کا عزم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-17

خواتین کو بااختیار بنانے راہول گاندھی کا عزم

بی جے پی اور آر ایس ایس پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے راہول گاندھی نے آج کہا کہ اپوزیشن خواتین کا احترام نہیں کررہی ہے اور ان کی نظر ساز سنگٹھن میں خواتین کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔ ان کے لیڈرس کیا کہتے ہیں اور کیا کرتے ہیں وہ آپ اچھی طرح جانتے ہیں۔ مجھے تفصیل بتانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے یہاں خواتین کی ایک ریلی میں یہ بات کہی۔ کانگریس کے نائب صدر نے خواتین کوبااختیار بنانے کے عزم کااظہار کیا اور کہاکہ پارٹی کا مقصد انتخابی عمل میں زیادہ خواتین کوآگے لانا ہے ۔ ہندوستان اس وقت تک سوپر پاور نہیں ہوسکتا تاوقتیکہ خواتین کوبااختیار نہ بنایا جائے۔ جب کبھی خواتین کو باختیار بنایا جاتا ہے اور انہیں ایک موقع دیا جاتا ہے تو وہ ریاستیں تیزی کے ساتھ ترقی کرتی ہیں۔ ہم اس بات کے خواہاں ہیں کہ خواتین کو سیاست پنچایتو، ں اسمبلیوں اور پارلیمنٹ میں مساوی مواقع دیا جائے ۔زیادہ سے زیادہ خواتین قابل دید ہونی چاہئیں۔کانگریس لیڈر نے کہاکہ وہ یقینی بنانے کے خواہشمند ہیں کہ ایک دن ایسا آئے گا جب شام اور رات کے اوقات میں اور بسوں میں بنا خوف کے خواتین نقل وحرکت کرسکیں۔ میں اس بات کا خواہاں ہو کہ تحفظ ،آزادی اور بنا خوف کے ساتھ ہر ایک شعبہ میں ان کی نمائندگی ہو۔ راہول گاندھی نے کہاکہ اترپردیش حکومت ، کانگریس کی زیر اقتدار کرناٹک حکومت کے نقش قدم پر چلی ہے اورخواتین کو سیلف ہیلپ گرو اسکیم پر عمل آوری کررہی ہے ۔خواتین کے تحفظات بل کا حوالہ دی تے ہوئے انہوں نے اس امید کااظہار کیاکہ یہ بل پارلیمنٹ میں منظور ہوگا۔ انہوں نے مہاتماگاندھی قومی دیہی روزگار ضمانت اسکیم اور فوڈ بل کا حوالہ دیا۔ فوڈ بل جیسے یوپی اے حکومت،؟متل فلاحی پروگراموں کا تذکرہ کیا جس کے تعلق سے انہوں نے کہاکہ خٰاتین کے لئے اس پر عمل آوری کی جارہی ہے ۔ ا نہوں نے کہاکہ یوپی اے حکومت نے مخالف عصمت ریزی قوانین پر بھی کام کیا ہے ۔ ہم اس ملک کی ترقی میں آپ کی طاقت کو استعمال کرنے کے خواہاں ہیں۔ ہم خواتین کے لئے اسکولوں ، ہسپتالوں اور پارلیمنٹ کے دروازے کھلے رکھنے کے خواہاں ہیں۔ کیونکہ آپ کے بغیر کوئی ترقی نہیں ہوسکتی۔

Rahul woos women voters, vows empowerment

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں