لوک سبھا انتخابات - عام آدمی پارٹی کے 20 امیدواروں کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-17

لوک سبھا انتخابات - عام آدمی پارٹی کے 20 امیدواروں کا اعلان

عام آدمی پارٹی نے لوک سبھا انتخابات کے لئے اپنے20امیدواروں کی اولین فہرست کا اعلان کردیا ہے ۔ ان میں قابل ذکر سماجی جہد کار میدھا پاٹکر، انجلی دمانیہ، یوگیندر یداو اور کماروشواس شامل ہیں۔ پارٹی کے ترجمان آشوتوش ، وزیر قانون کپل سبل کے انتخابی حلقہ چاندی چوک سے او رمکل ترپاٹھی اترپردیش کے فرخ آباد سے، وزیرخارجہ سلمان خورشید سے اور کمار وشواس اترپردیش میں امیٹھی انتخابی حلقہ سے راہول گاندھی کے خلاف مقابلہ کریں گے ۔ عام آدمی پارٹی قائد منیش سسویا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہم نے �آج20امیدواروں کے ناموں کااعلان کردیا ہے ۔ معاشرہ کے تیءں ان کی خدمات کو ملحفوظ رکھتے ہوئے ان تمام امیدواروں کا انتخاب کیاگیا ہے ۔ ہمارے قابل ذکر امیدواروں میں انجلی دمانیہ بھی شامل ہیں۔ جو بی جے پی کے قائد نتن گڈکری کے مضبوط گڑھ ناگپور سے، یوگیندر یادو گڑگاؤں سے، قانون داں ایچ ایس پھلکا وزیراطلاعات ونشریات منیش تیواری کے انتخابی حلقہ لدھیانہ اور سبھاش ویرپونے میں سریش کلمڈی کے خلاف مقابلہ کریں گے۔ میدھا پاٹکر شمالی مشرقی ممبئی سے انتخابی مقابلہ کریں گی۔سسوڈیا نے بتایا کہ امیدواروں کے انتخاب کے دوران ہم نے بدعنوان اور جرائم پیشہ افراد کو سیاست میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کی ہے ۔ پارٹی کی سیاسی امو رکمیٹی کا آج صبح اجلاس ہوا جس میں یہ فیصلہ کیاگیا۔ عام آدمی پارٹی امیدوارو ں کی پہلی فہرست میں9سماجی جہدکار شامل ہیں۔ ان میں میدھا پاٹکر، مینک گاندھی، میرا سانیال، خالد پرویز اورانجلی دمانیہ نمایاں ہیں۔ دیگرسماجی جہد کاروں میں بابا ہردیو سنگھ ،منکل ترپاٹھی، یوگیش دہایہ اور سبھا ش وارے شامل ہیں۔ میدان میں 2سابق صحافی بھی شامل ہیں جن میں ایک سابق ٹی وی جرنلسٹ آشوتوش ہیں جبکہ دوسرے جرنیل سنگھ ہیں جنہوں نے اس وقت کے وزیرداخلہ پی چدمرم پرجوتا پھینکاتھا ۔ فہرست میں ایک سینئر قانون داں ایچ ایس پھلکا کا نام بھی شامل ہے ۔ عام آدمی پارٹی نے لوک سبھا انتخابات میں ان لیڈروں کو نشانہ بنایا ہے جن کے حلاف زیادہ تر کرپشن کے الزامات لگائے ہیں۔

AAP releases first list of 20 candidates

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں