آئی آئی ٹی جے ای ای کے مقابلہ جاتی امتحان 2016 کی تیاری - رحمانی-30 داخلہ ٹسٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-28

آئی آئی ٹی جے ای ای کے مقابلہ جاتی امتحان 2016 کی تیاری - رحمانی-30 داخلہ ٹسٹ

رحمانی 30 آئی آئی ٹی ( جے ای ای ) کے مقابلہ جاتی امتحان 2016ء کی تیاری کے لیے انٹرنس ٹیسٹ 13اپریل کو ہوگا، امتحان کس وقت ہوگا اور کن کن مقامات پر ہوگا، اس کاا علان بہت جلد اخبارات کے ذریعہ کیا جائے گا۔ امتحان کے سوالات فزکس ، کیمسٹری اور میتھ سے دسویں نصاب تک کے آبجکٹیو طرز کے ہوں گے، اس انٹرنس ٹیسٹ میں ایسے مسلم طلبہ شریک ہوسکے ہیں، جو دسویں کلاس کے بور ڈ/اسکول کے تحت منعقد 2014کے امتحان میں شامل ہوئے ہوں، صرف آئی آئی ٹی ( جے ای ای ) 2016کے مقابلہ جاتی امتحان میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں، اور مئی 2014سے اپریل 2016تک پوری یکسوئی کے ساتھ رحمانی 30پٹنہ میں رہنے اور تیاری کرنے کے لیے پورے طور پر تیار ہوں۔ رحمانی 30میں آئی آئی ٹی ( جے ای ای ) کی تعلیم و تربیت ماہر تعلیم جناب ابھیا نند جی ( ڈی جی پی ) بہار کی نگرانی میں دی جاتی ہے، اور آئی آئی ٹی کی تیاری کے ساتھ ساتھ طلبہ کی دینی تربیت بھی کی جاتی ہے، طلبہ کی تعلیم و تربیت اور ان کے کھانے اور رہنے سہنے کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے،جس پر کوئی فیس نہیں لی جاتی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ رحمانی 30کے طلبہ کی 2009،2010،2011،2012اور 2013کے آئی آئی ٹی ( جے ای ای ) مقابلہ جاتی امتحان میں شاندار کامیابی رہی ہے، رحمانی 30نے مسلم طلبہ میں بہت جلد وہ حوصلہ اور قابلیت پیدا کی ہے، کہ اب یہاں کے تربیت یافتہ طلبہ بین الاقوامی سطح کے مقابلہ میں بھی کامیابی کا پرچم لہرانے لگے ہیں۔ اور جو میدان مسلم طلبہ کے لیے خواب کی طرح تھا، رحمانی 30کے طلبہ نے اسے حقیقت میں تبدیل کردیا ہے، اور پورے ملک کے طلبہ کی تعلیمی سوچ پر رحمانی 30کا اثر پڑا ہے، یہ سب رحمانی 30کے بانی مولانا محمد ولی رحمانی کو کوشش، محنت اور جناب ابھیا نند جی کی غیر معمولی کاوش کا نتیجہ ہے۔

Rahmani-30 Entrance Test for IIT-JEE 2016

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں