محمد عبدالعزیز سہیل کو اردو میں ڈاکٹر آف فلاسفی کی ڈگری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-18

محمد عبدالعزیز سہیل کو اردو میں ڈاکٹر آف فلاسفی کی ڈگری

MA-Azeez-sohail
کنٹرولر آف ایگزمنیشن عثما نیہ یونیورسٹی حیدرآبادکے ایک اعلامیہ کے بموجب محمد عبدالعزیز ولد محمدعبدالغفار کو عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد کی جانب سے اردو میں ڈا کٹر آف فلاسفی(Ph.D (کا مستحق قرار دیا گیا۔انہوں نے اپنا مقالہ ’’ڈاکٹر شیلا راج حیات اور ادبی خدمات‘‘ کے موضوع پر پر وفیسر فاطمہ پروین(سابق وائس پرنسپل آرٹس کالج و سابق چیر پر سن بورڈ آف اسٹیڈیز شعبہ اردو عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد ) کے زیر نگرانی تحریر کیا۔اس مقالہ میں انہوں نے حیدرآباد کے ایک کائستھ علمی گھرانے سے تعلق رکھنے والی گنگا جمنی تہذیب کی علمبردار اور نظام دور حکومت کو اپنی تحریروں کے ذریعے عام کرنے والی ماہر مورخ اور ادیبہ ڈاکٹر شیلا راج کی حیات اور ادبی خدمات کو پیش کیا۔ مقالہ میں ڈاکٹر شیلا راج کے حالات زندگی ‘خاندانی پس منظر، علمی و ادبی کارنامے‘ مضمون نگاری‘ترجمہ نگاری‘ آصف جاہی عہد اور ڈاکٹر شیلا راج عنوانات کے تحت ابواب شامل ہیں۔ ڈاکٹر شیلاراج حیدرآباد دکن کی بے تعصب و روشن ذہن محقق وتاریخ داں تھیں اور آصف جاہی حکمرانوں پر اتھاریٹی سمجھی جاتی تھیں۔ ان کی تحریروں کا تجزیہ اس مقالہ کا حصہ ہے۔مقالہ نگار محمد عبدالعزیز سہیل(لیکچرارmvsگورنمنٹ ڈگری کالج محبوب نگر) نظام آباد کی معروف مذہبی شخصیت مولوی محمد عبدالغفارصاحب(خطیب و امام مسجد رضاء بیگ،معتمد مسلم پرسنل لاء بورڈو قائد جماعت اسلامی نظام آباد کے فرزندہیں۔وہ ایک ابھرتے ہوئے قلمکار ہیں۔ ان کے مضامین پر مشتمل پہلی تصنیف ’’ ادبی نگینے‘‘ زیور طباعت سے آراستہ ہوکر شائع ہوئی ہے۔ ان کے مضامین،تبصرے اور رپورتاژملک و بیرون ملک کے اخبارات ورسائل میں شائع ہوتے رہتے ہیں۔ محمد عبدالعزیزکو اردو میں ڈاکٹریٹ ملنے پرڈاکٹر معید جاویدؔ ، ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی،ڈاکٹرناظم علی،ڈاکٹر عبدلقدیر مقدؔ ر، ڈاکٹر فضل اللہ مکرم‘ جمیل نظام آبادیؔ ،ضامن علی حسرت ؔ ،عبداللہ ندیم ،ساتذہ‘عزیز و اقارب اور دوست احباب نے مبارک باد دی ہے۔

Ph.D degree awarded to M.A. Aziz Sohail

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں