پرانے شہر کی خبریں - old city news 18 feb 2014 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-18

پرانے شہر کی خبریں - old city news 18 feb 2014


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-feb-18

پریس نوٹ
ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان فری میڈیکل اینڈ ہیلتھ کیمپ میں مزید 15دن کی توسیع کردی گئی ہے ۔ ڈاکٹر وی آر کے ویمنس میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل عزیز نگر ولیج معین آباد روڈ ضلع رنگا ریڈی میں جاری کیمپ سے نہ صرف شہر حیدرآباد،رنگا ریڈی بلکہ اطراف کے اضلاع کے ساتھ کرناٹک اور مہاراشٹر ا کے مریض استفادہ کر رہے ہیں ۔ جن کے اصرار کی وجہ سے کیمپ میں مزید 15دن کااضافہ کرتے ہوئے 17فروری سے یکم مارچ تک توسیع ددی گئی ہے ۔ فری طبی کیمپ کی سرپرستی محترمہ شاداں وزارت رسول خان اور سید اعزاز الرحمن وائس چیرمین شاداں ایجوکیشنل سوسائٹی وڈاکٹر وی آر کے ایجو کیشنل سوسائٹی اور ڈاکٹر محمد صارب رسول خان منیجنگ ڈائرکٹر شاداں میڈیکل کالج اور ڈاکٹر وزارت رسول خان میڈیکل کالج کریں گے ۔ اب تک اس کیمپ سے 15000سے زائد مریض مفت علاج ،ادویات ،طعام اور ٹرانسپورٹ کی سہولت سے مستفید ہوئے ہیں ۔ سوپر اسپالٹی ڈاکٹر س کی یہااں مفت تشخیص اور سرجری کیلئے سہولت غریب عوام کے لئے فرااہم کی گئی ہے جو ڈاکٹر وزارت رسول خان مرحوم کے مشن کا ایک حصہ ہے ۔ سوپر اسپالٹی ڈاکٹرس مریض کی تشخیص ،تفصیلی علاج اور سرجری کے بھی فرائض انجام دیں گے جن میں ان پیشنٹ کی سہولت کے ساتھ ساتھ مریض اور ان کے ساتھ رہنے والوں کے کھانے کے انتظام کے علاوہ حیدآباد سکندر آباد کے مختلف مراکز سے فری ٹرانسپورٹ کی سہولت رہے گی ۔ دونوں شہروں کے مختلف محلہ جات سے دوا خانہ لاکر تشخیص اور سرجری کے بعد شفا یاب ہونے کے بعد واپسی گھر تک ٹرانسپورٹ کے ذریعہ سہولت دی گئی ہے ۔ اکثر یہ دیکھنے میں آتاہے کہ کئی مریض مالی مشکلات کی وجہ سے اپنے مرض کی تشخیص اور سرجری کروانے کے تعلق سے پریشان رہتے ہیں اب کو کوئی مسئلہ نہیں رہے گا کیوں کہ اس دواخانہ میں عصری سہولتوں سے آراستہ آپریشن تھٹرس ،پوسٹ آپریٹیووارڈ ،ICCUاور MICUکے علاوہ ایمر جنسی وارڈ س کے ساتھ ساتھ نامور سرجنس کی خدمات حاصل رہیں گی ۔ ڈپارٹمنٹ آف جنرل میں ڈاکٹراے وائی چاری جوکہ سابق ڈائرکٹر میڈیکل ایجو کیشن حکومت آندھرا پردیش ہیں اور اس کالج اور دوا خانہ کے ڈین بھی ہیں ۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر علیم اللہ خان پروفیسر آف سر جری شعبہ پیڈیا ٹرک میں ڈاکٹر وکرم جیت سنگھ سابق پروفیسر اور سپرنٹنڈنٹ نیلو فر دوا خانہ ڈپارٹمنٹ آف آپتھا لموجی میں ڈاکٹر اوپندرا پروفیسر اور سابق سپرنٹنڈنٹ سروجنی دیوی دواخانہ اور ڈاکٹر موہن راؤ پروفیسر اور سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر حکومت آندھرا پردیش کی خدمات دستیاب رہیں گی جب کہ امراض جلد کیلئے ڈاکٹر داس سابق پروفیسر اور سپرنٹنڈٹ عثمانیہ جنرل ہاسپٹل اور شعبہ خواتین کے امراض کیلئے گیا نا کالوجی میں کافی تجربہ کارڈاکٹر اروناچل کی خدمات بھی حاصل رہیں گی ۔ ڈاکٹر ایشور پرساد T.B.اورasthamaکے امراض کا معائنہ کریں گے اور مریضوں کیلئے sparrow Meter Testمفت فراہم کیا جائے گا ۔ نفسیاتی امراض کے لئے ڈاکٹر منہاج اور ڈاکٹر بیگ کی خدمات حاصل کی گئیں اور شعبہ کارڈیولوجی میں (دل)کے مریضوں کیلئے شہر کے نامور ڈاکٹر شکیل حیدر خان کی خدمات حاصل رہیں گی ۔

پریس نوٹ
زندہ طلسمات پراڈکٹس ہر طبقہ میں یکساں طور پر مقبول ہیں ،جس کا ثبوت نمائش میں زندہ طلسمات انعامات کی قرعہ اندازی کے موقع پر ملا ۔ دوبمپر پرائزس دوالٹوکارس پر مشتمل تھے ایک مسلم مقبول محمد ٹوکن نمبر 67129اور دوسری آلٹوکارسر ینواس راؤ ٹوکن نمبر 15771کے حصہ میں آئی ۔کل ہند صنعتی نمائش کے آخری دن 16فروری کی شب زندہ طلسمات کے اسٹال پر قرعہ اندازی کا اہتمام کیا گیا تھا ،رکن راجیہ سبھا وی،ہنمنت۔۔راؤ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور قرعہ اندازی کی اور خوش نصیب انعام یا فتگان کے نام کا اعلان کیا ۔ زندہ طلسمات پراڈکٹس کے لئے بمپر پرائزآلٹوکار (مقبول محمد) Zintدوسرا بمپر ڈرآلٹوکار (سرنیواس راؤ)کو ملا جبکہ زندہ طلسمات پراڈکٹس کے لئے دوسرا انعام LEDکلرٹی وی (سعیدہصدیقہ ٹوکن نمبر50649)،تیسرا انعام ریفر یجریٹر(سیداشفاق ٹوکن نمبر51963)چوتھا انعام واشنگ مشین (صغری بی ٹوکن نمبر50706)کو ملا ۔ دسترغیبی انعامات نذیراحمد (65907)، محمد رشید (66976)،کلپنا (64923)، غلام محی الدین (64762)، ہما صدیقہ (67396)، کملا میری (62708)،انسبن احسن(52737)، ایم ڈی (62813)، فرید عبیداللہ (64176), ایم اے اے خان (61002)کاملا ۔ ویکلی ڈراایک گرام سونے کا سکہ فاطمہ (65607)اور ڈیلی ڈراایک ہزار روپئے نقد نذیر النساء (70946) کو ملے ۔ انعام یا فتگان کو ان کے مو بائل نمبرس پر اس کی اطلاع دی جاچکی ہے ۔ تقریب قرعہ اندازی کے موقع پر منیجنگ پارٹنر مسیح الدین فاروقی کے علاوہ عارف الدین فاروقی ، او یس الدین فاروقی ، منصور الدین فاروقی ، قاری نواب اقبال علی خان موجود تھے ۔ حامد کمال ، سجانی ،شین خان ،ماریہ ، معین علی خان نے مزاجیہ خاکے پیش کئے ۔ سید فاضل حسین پرویز منیجنگ پارٹنر میڈیا پلس نے نظامت کے فرائض انجام دئیے ۔ محمد منیر سیل سوپر وائزر نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا ۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں