ہوائی حملوں کے باوجود طالبان مذاکرات کے لیے تیار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-22

ہوائی حملوں کے باوجود طالبان مذاکرات کے لیے تیار

پشاور
(پی ٹی آئی )
پاکستان کے ممنوعہ طالبان نے آج کہا کہ شمالی وزیر ستان میں طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری کے باوجود وہ حکومت سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں ۔ تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کہا کہ حکومت نے ہی جنگ شروع کی اور حکومت کو ہی چاہئے کہ وہ جنگ بند کرے ۔ پاکستانی فضائیہ کی جانب سے قبائیلی علاقوں پر حملوں کے باوجود طالبان بات چیت کے لئے تیار ہیں ۔ لڑاکا جٹ طیاروں کے حملوں میں 40عسکریت پسندہلاک ہوئے ۔ جب طالبان نے 2010میں اغوا کردہ 23فوجیوں کو ہلاک کرنے کا اعتراف کرلیا تو وزیر اعظم نواز شریف نے فوج کو ہوائی حملے کرنے کی اجازت دیدی ۔ جب 23فوجیوں کو ہلاک کی اطلا ع ملی تو حکومت نے طالبان کے امن مذاکرات کو معطل کردیا ہے ۔ ترجمان نے مطالبہ کیا کہ حکومت حملے بند کردے ۔ طالبان اپنے دفاع میں دس سال سے سر گرم ہیں ۔ حکومت ایسے قانون کو مسلط کرنے کی کوشش کر رہی جس میں کوئی بھی اسلامی اصول شامل نہیں ہے ۔ طالبان مسائل کو بات چیت کے ذریعہ حل کرنا چاہتے ہیں ۔ تحریک طالبان پاکستان مذاکرات کے تعلق سے سنجیدہ ہے ۔ وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا کہ خون خرابہ بند ہونے کے بعد ہی طالبان سے پھر سے مذاکرات شروع کئے جائیں ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے بھی یہی کہا کہ خون خرابہ بند کے بعد ہی مذاکرات شروع کئے جائیں ۔
Pakistan Taliban prepared to talk peace despite air strikes

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں