انکم ٹیکس ریٹرنس داخل کرنے پر 23 لاکھ افراد کو نوٹسیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-17

انکم ٹیکس ریٹرنس داخل کرنے پر 23 لاکھ افراد کو نوٹسیں

آمدنی نشانوں کی تکمیل کی آخری کوشش کے اقدام کے طورپر محکمہ انکم ٹیکس 23لاکھ ٹیکس دہندوں کو مکتوبات (نوٹس )روانہ کرے گا جنہوں نے آمدنی حسابات تختے داخل نہیں کئے ہیں۔ ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ ہم نے23لاکھ افراد کی شناخت کی ہے۔ جنہوں نے سرمایہ کاری تو کی ہے تاہم اپنے تختہ حسابات داخل نہیں کئے ہیں ۔ہم انہیں مکتوبات روانہ کرتے ہوئے ہدایت دیں گے کہ وہ اپنے ٹیکس تختہ جات کی تفصیلات فراہم کریں گے ۔ محکمہ انکم ٹیکس ان لووں کو اپنے جال میں پھانس رہا ہے جنہوں نے2010-11اور2011-12میں گراں قدر معاملتوں کی تکمیل کی تھی۔ حکومت رواں مالی سال کے حصول آمدنی نشانوں کی تکمیل کے لئے کوشاں ہے ۔ سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ ہم بڑے ٹیکس نادہندوں سے مارچ تک ٹیکسیس کی وصولیابی کی کوشش کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہم ان لوگو ں کے بارے میں تفصیلات ترسیل کریں گے جنہوں نے آمدنی حسابات تختہ جات داخل نہیں کئے اورجنہو ں نے اس کاروائی کومسدود کردیا ہے ۔ انہو ں نے بتایاکہ تفصیلات ٹیکس تشخص کرنے والے عہدیداروں کو روانہ کئے جائیں گے ۔محکمہ انکم ٹیکس نے قبل امیں2.45لاکھ کیسس کے سلسلہ میں مکتوبات ترسیل کردیئے ہیں۔ وزارت فینانس بھی ای فائلنگ پورٹل کی نہج پر موڈیول کو فروخت دے رہی ہے جس سے ٹیکس حسابات تختہ جات داخل نہ کرنے والوں، آئی ٹی �آر۔Vپیش نہ کرنے والوں اورمطالبات کی تکمیل نہ کرنے والو ں اور دیگر تفصیلات فراہم ہوں گی۔ انہو ں نے بتایا کہ وسیع تر شفافیت کے لئے یہ اقدام کیا جارہا ہے ۔ دریں اثنا پی ٹی آئی کی ایک علحدہ اطلاق کے بموجب محکمہ انکم ٹیکس 40.72لاکھ سے زائد افراد کے بارے میں تحقیقات کررہا ہے جن کے اخراجات بہت زیادہ ہوتے ہیں ۔ محکمہ کا منصوبہ ہے کہ 31مارچ کو ختم ہونے والے مالی سال کے اختتام سے قبل امکانی ٹیکس چوری واقعات کی روک تھام کی جائے۔ دستیاب موادمطابق محمہ کو40.72.829ایسے افراد کے بارے میں اطلاع ملی ہے جنہوں نے رواں مالی سال کے دوران اپنے سیونگ بینک کھاتوں میں 10لاکھ یا اس سے زائد رقم ڈپازٹ کی ہے ۔ محکمہ کو ہرقسم کی معاملات بالخصوص گراں خرچ معاملتو ں کا علم ہوجاتا ہے ۔ محکمہ کو جو دیگر معلومات حاصل ہوئی ہیں ان سے پتہ چلتا ہے کہ10لاکھ روپئے یا اس سے زائد قیم کے میچول فنڈس یونٹس خریدنے والے40-40,396افراد میں 5لاکھ یا اس یس زائد مالیاتی باؤنڈس یا تمسکات، ایک لاکھ روپئے یا اس سے زائد مالیاتی کمپنیوں کے جاری کردہ شیئرس اور آر بی آئی کی جانب سے5لاکھ یا اس سے زْائد مالیاتی باونڈس کے حامل ہیں خریداران بھی شامل ہیں۔ محکمہ ٹیکس کے سرکاری مواد حال ہی میں ریاستوں نے تیار کیا جس میں یہ بتایاگیا ہے کہ15لاکھ552220افراد نے30لاکھ روپئے یا اس سے زائد کی جائیداد غیرمنقولہ خریدا ہے یا فروخت کیا ہے ۔،20لاکھ 61443افراد نے اپنے کریڈٹ بلس کے برخلاف ایک سال میں دو لاکھ روپئے یا اس سے زائد رقومات کی ادائیگی عمل میں لائی ہے اورساتھ ہی ساتھ ایسے بھی لوگ ہیں جنہیں بینک سے50ہزار روپئے یا اس سے زائد رقم بطور سود وصول ہوئی ہے ۔ ان کے علاوہ وہ لوگ بھی شامل ہیں جنہوں نے 5لاکھ روپئے یا اس سے زائد قیمت کے زیوارات یا سونے کی چھڑیاں خریدی تھیں۔ محکمہ انکم ٹیکس ذرائع نے بتایا کہ اس نے تقریباً12لاکھ افراد کو ٹیکس تختہ جات داخل نہ کرنے پر نوٹسیں جاری کی ہیں۔ جن میں کمپنیاں یا ادارے بھی شامل ہیں۔ انہو ں نے بتایا کہ مستقبل قریب میں مزید نوٹسوں کا اجرا عمل میں آئے گا۔

Over 40 lakh heavy spenders under tax scanner

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں