غازی آباد اعلیٰ حضرت حج ہاؤس کیمپس میں نئی کثیر منزلہ عمارت تعمیر ہوگی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-15

غازی آباد اعلیٰ حضرت حج ہاؤس کیمپس میں نئی کثیر منزلہ عمارت تعمیر ہوگی

وزیراعلی اکھلیش یادوکی قیادت میںآج شام ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں کئی اہم فیصلے کیے گئے۔کابینہ میں ہوئے فیصلے کے تحت ریاست کے1.7لاکھ شکشامتروں کوسرکاری اسکولوں میں ٹی ای ٹی سے مستثنی رکھتے ہوئے تعینات کیاجاسکے گا۔اس کے لیے محکمہ بیسک تعلیم سے تیارکیے گئے سروس ضابطہ پروزیراعلی کے دستخط ہونے کے بعدکابینہ نے اسے منظوری دے دی۔شکشامتروں کے اسسٹنٹ ٹیچرکاعہدہ نام دینے کے بعدان کے پرموشن کاراستہ صاف ہوجائے گااوروہ سینیارٹی کی بنیادپرمڈل اسکولوں میں ہیڈماسٹرتک کے عہدہ تک جاسکیں گے۔کابینہ نے غازی آبادمیں اعلی حضرتؓحج ہاؤس کیمپس میں نئی کثیرمنزلہ عمارت کی تعمیرکے لئے خرچ مالیاتی کمیٹی کے ذریعہ ترمیم اورمنظوری پروجیکٹ اورخرچ مالیاتی کمیٹی کی سفارشوں پرمنظوری دے دی ہے۔کابینہ نے اترپردیش میں سرکاری نوکریوں میں اقلیتی طبقہ کی حصہ داری یقینی بنانے اوراقلیتوں کی تعلیم کوبڑھاوادینے کی تدبیرکامطالعہ کرکے،ان کے فروغ کامشورہ دینے کے لیے کمیٹی تشکیل کرنے کافیصلہ کیاہے۔کمیٹی میں چاررکن ہوں گے،جس میں ایک صدر،دورکن اورایک سکریٹری ہوگا۔حکومت اترپردیش نے گوتم بدھ نگر(نوئیڈا)میں نئی میڈیکل یونیورسٹی کھولنے کااعلان کیا۔اس کے علاوہ لکھنومیں پی پی پی ماڈل پراسٹیڈیم کی تعمیرکرنے کافیصلہ کیاہے۔کابینہ نے لکھنومیں زیرتعمیرریاستی سطح کے پنچایت بھون/تربیتی مرکزمیں اندرونی آرائش،فرنیشنگ،فرنیچراوراےئرکنڈیشن کے لیے1081.11کروڑروپے ریاستی مالیاتی کمیشن کی سفارشات کے تحت گزشتہ برسوں میں جاری تربیتی مدکی رقم سے کیے جانے کی تجویزکومنظوری دے دی ہے۔کابینہ میں اترپردیش والدین اورسینئرشہریوں کی کفالت اوربہبودی ضابطہ2014کی تجویزکومنظوری،ریاست میں سال2000سے نافذقومی کاشتکاری بیمہ اسکیم کی جگہ پرربیع2013-14سے نیشنل کراپ انشورنیس پروگرام کے تحت ترمیم شدہ قومی کاشتکاری بیمہ اسکیم اورموسم پرمنحصرفصل بیمہ اسکیم کوحکومت ہندکی گائڈلائن کے مطابق نافذکیے جانے کافیصلہ لیاگیاہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں