غداری مقدمہ میں مشرف خصوصی عدالت میں - فرد جرم عائد نہیں کیا گیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-19

غداری مقدمہ میں مشرف خصوصی عدالت میں - فرد جرم عائد نہیں کیا گیا

اسلام آباد
(پی اٹی آئی )
پاکستان کے سابق فوجی حکمراں پرویز مشرف آج غداری مقدمہ میں پہلی مرتبہ خصوصی عدالت میں حاضر ہوئے لیکن ان پر فرد جرم عاید نہیں کیا گیا کیونکہ ججوں نے کہا کہ وہ اپنے اختیار کو چیالنج کرتے ہوئے مشرف کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر فیصلہ کریں گے ۔ پاکستان کی 66سالہ تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ایک سابق فوجی حکمراں غداری کے لئے مقدمہ کا سامنا کر رہا ہے ۔ اگر 70سالہ مشرف قصروار قرار پائیں تو انہیں سزائے موت ہوسکتی ہے ۔ مشرف کے وکلانے عدالت سے استدعا کی کہ وہ خصوصی عدالت کے دائرہ کا ر اور مقدمہ کی فوجی عدالت میں منتقلی کی درخواستوں پر فیصلے تک ملزم پر غداری کے مقدمہ میں فرد جرم عائد نہ کرے ۔ ااس پر خصوصی عدالت نے کہا کہ ان دونوں معاملات پر فیصلہ 21فروری کو سنایا جائے گا اور اسی روز پرویز مشرف کی آئندہ سماعت پر عدالت میں پیشی سے متعلق بھی فیصلہ ہوگا ۔ جسٹس فیصل عرب کی سر براہی میں خصوصی عدالت کا تین رکنی بنچ مقدمہ کی سماعت کر رہا ہے ۔ چیف پراسیکیوٹر اکرم شیخ نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت آج ہی پرویز مشرف پر فرد جرم عائد کردے اور اس کے بعد اگر ملزم کو آئندہ تاریخوں پر پیشی سے استثنی دے بھی دے تو انہیں کوئی اعتراض نہیں ۔ جسٹس فیصل عرب نے بھی اس خیال کی تائید کی اور پرویز مشرف کے وکیل انور منصور سے کہا کہ عدالت چارج شیٹ پڑھ کر سنادے گی اور عدالت کے دائرہ کار سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوتی رہے گی ۔ تاہم پرویز مشرف کے وکلانے احتجاج کیا اور کہا کہ خصوصی عدالت کے اختیار سے متعلق درخواست پر فیصلے سے قبل فرد جرم نہ سنائی جائے ۔ مشرف کے وکیل انور منصور خان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آئین میں ایسا قانون موجود نہیں ہے جس کے تحت ان کے موکل پر فرد جرم عائد کی جاسکے ، انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ایسے شخص کو سزادے گی جو غداری کا مرتکب ہوا ہو ۔ انور منصور کا کہنا تھا ککہ پارلیمنٹ اس ضمن میں ایک علیحدہ قانون بنائے گی جس کے تحت کسی ملزم کو سزادی جاسکے گی ۔ جسٹس فیصل عرب نے پرویز مشرف کے وکیل سے استفسار کیا کہ اگر کوئی شہری غداری کا مرتکب ہوتو کیا اس ککے خلاف مقدمہ بھی فوجی عدالت میں چلے گا جس پر انور منصور کا کہنا تھا کہ ان کے موکل کے خلاف مقدمہ 3نومبر 2007کے نام نہاد اقدام سے متعلق بنایا گیا ہے اور اس وقت پرویز مشرف وردی میں تھے اس لیے ایک فوجی افسر کا مقدمہ کو فوجی عدالت میں منتقل کئے جانے سے متعلق فیصلہ جمعہ کو سنایا جائے گا ۔
Musharraf appears in court for treason trial, not indicted

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں