لوک سبھا انتخابات - این ڈی اے کو 227 نشستیں حاصل ہوں گی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-14

لوک سبھا انتخابات - این ڈی اے کو 227 نشستیں حاصل ہوں گی

ایک اوپینین پول میں ایسی پیش قیاسی کی گئی ہے کہ مجوزہ لوک سبھاانتخابات میں بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے کو227نشستیں حاصل ہوں گی جب کہ کانگریس کی نشستیں گھٹ کر84ہوجائیں گی۔انڈیاٹوڈے۔ٹائمس ناؤاورسی ووٹرنے یہ سروے کیاتھاجس میں کانگریس زیرقیادت یوپی اے کے بدترین مظاہرے کی پیش قیاسی کی گئی ہے اورYSRکانگریس،ترنمول کانگریس اورAIADMKکے اچھے مظاہرے اورعام آدمی ارٹی کے ابھرنے کی بھی پیش قیاسی کی گئی ہے۔اندازوں کے مطابق بی جے پی اکیلئے لوک سبھاکی543سیٹوں میں سے202نشستیں حاصل کرے گی۔کانگریس کوصرف84سیٹیں ملنے کی پیش قیاسی کی گئی ہے جو2009ء میں حاصل کردہ نشستوں سے117کم ہیں۔سروے میں پیش قیاسی کی گئی ہے کہ بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے اتحادپر217سے237اورکانگریس زیرقیادت یوپی اے کو91تا111نشستیں ملیں گی ۔اروندکچریوال کی زیرقیادت عام آدمی پارٹی کو اپنی پہلی انتخابی لڑائی میں7نشستیں ملنے کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔سروے میں کہاگیاکہ ممتابنرجی کی ترنمول کانگریس24لوک سبھانشستیں حاصل کرے گی جو2009ء کے موقف سے5زیادہ ہے۔جئے للیتاکی اے آئی اے ڈی ایم کے کے بارے میں پیش قیاسی کی گئی ہے کہ وہ سب سے بڑی غیریوپی اے غیراین ڈی اے جماعت ہوگی اور27نشستیں حاصل کرے گی۔لوک سبھا میں پارٹی کے موجودہ ارکان کی تعداد9ہے۔پیش قیاسی کی گئی ہے کہ بایاں محاذاپنے موقف کوبہتربنائے گااوراس کی نشستوں کی تعداد24سے بڑھ کر27ہوجائے گی۔سماج وادی پارٹی کو20نشستیں ملنے کی پیش قیاسی کی گئی ہے جومودہ موقف سے3کم ہیں۔مایاوتی کی بہوجن سماج وادی پارٹی کے بارے میں کہاگیاکہ وہ اپنے موجودہ موقف یعنی19نشستوں کوبرقراررکھے گی۔YSRکانگریس کو13نشستیں ملنے کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔بائیں محاذاورتیسرے متبادل کو128نشستیں ملنے کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔15علاقائی جماعتوں بشمول ترنمول کانگریس،بی ایس پی،ٹی آرایس اورYSRکانگریس کے امکانی چوتھے محاذکو87نشستیں ملنے کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔

2014 Lok Sabha Elections: Survey predicts 227 seats for NDA, poor show by Congress

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں