گورنر ریاستوں کو دستور کے مطابق کام کرنے کا پابند کریں - پرنب مکرجی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-14

گورنر ریاستوں کو دستور کے مطابق کام کرنے کا پابند کریں - پرنب مکرجی

صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے آج گورنرس پرزوردیاکہ وہ اس بات کویقینی بنائیں کہ ریاستی حکومت دستورکے مطابق کام کرے اوراس دوران ریاست کے مفادات کاتحفظ ہواورملک کے عوامی کردارکسی بھی اندازمیں داغدارنہ ہو۔مکرجی کے ریمارکس ایسے وقت سامنے آئے جب چیف منسٹردہلی اروندکجریوال کاپرعزم جن لوک پال بل لفٹننٹ گورنرنجیب جنگ کے پاس زیرالتواء ہے جومرکزی وزارت داخلہ کی رائے حاصل کرناچاہتے ہیں کہ آیاکسی بل کی منظوری سے قبل مرکزکی اجازت کی ضرورت ہے راشٹرپتی بھون میں گورنرکی45ویں کانفرنس کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے صدرجمہوریہ نے کہاکہ گورنرکارول ایساہے جیسے ریاستوں اورمرکزکے درمیان پل واقع ہو۔گورنرکواس بات کویقینی بناناچاہئے کہ ریاستی حکومتیں دستورکے مطابق کام کریں جبکہ ریاست کے مفادات کاتحفظ ہو۔گورنرکی یہ انوکھی طرز کی ذمہ داری ہے کیونکہ وہ ریاست میں مرکزکی نمائندگی کرتے ہیں اورمرکزمیں ریاست کی نمائندگی کرتے ہیں۔کانفرنس میں26گورنراورتین لفٹننٹ گورنرنے شرکت کی۔دورروزہ کانفرنس میں شرکت کرنے والوں میں نائب صدرحامد انصاری،وزیراعظم منموہن سنگھ،وزیرفینانس پی چدمبرم شرکت کریں گے اورداخلی اورخارجی سیکوریٹی کی صورتحال اورترقی کے مسائل،اعلی تعلیم کے معیارمیں اضافہ اورڈیزاسٹرمینجمنٹ کومزیدثربنانے پرتبادلہ خیال کریں گے۔گورنرس کوچوکس رہنے اورآنے والے عام انتخابات کے پرامن اندازمیں انعقاداورعوام کوآزادانہ طورپرخوشگواراندازمیں اپنی رائے کااظہارکرنے کویقینی بنانے پرزوردیتے ہوئے مکرجی نے کہاکہ گورنرکوچاہئے کہ وہ اس بات کویقینی بنائے کہ کسی بھی اندازمیں ملک کاعوامی کرداراغدارنہ ہونے پائے۔صدرجمہوریہ نے کہاکہ گروپ آف گورنرس جسے گزشتہ سال تشکیل دیاگیاتھانے مختلف مسائل جیسے گورنرکے رول پرتبادلہ خیال کیااوراپنے قیمتی مشوروں کے ساتھ رپورٹ پیش کی جوکہ پالیسی سازوں کے لئے مددگارثابت ہوگی۔

Governors Must Ensure that States Act as per Constitution: President

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں