سعودی عرب - احتجاجی مظاہروں کے لیے 7 افراد کو سزائے قید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-21

سعودی عرب - احتجاجی مظاہروں کے لیے 7 افراد کو سزائے قید

ریاض
(اے ایف پی)
سعودی عرب میں ایک عدالت نے مملکت میں شیعہ اکثریت کے حامل علاقہ میں احتجاجی مظاہروں میں شرکت اور حکومت مخالف نعرے بلند کرنے کی پاداش میں 7احتجاجیوں کو 20سال تک کی سزائے قید سنائی ۔ فروری 2011اور اگست 2012کے دوران منطقہ شرقیہ علاقہ خطیف میں شیعوں کی زیر قیادت وقفہ وقفہ سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ۔ ریاض میں ایک خصوصی عدالت نے نوجوان ملزمین کو 6تا20سال کی سزائے قید سنائی اور اتنی مدت کے لیے سفری تحدیدات بھی ان پر عائد کردیں ۔ مقامی اخباروں نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ انہیں احتجاجی مظاہروں میں شرکت اور مخالف حکومت نعرے بلندکرنے کا خاطی قرار دیا گیا ۔ علاوہ ازیں انہیں دیسی ساختہ پٹرول بم بنانے اور انہیں اپنے قبضہ رکھنے کا بھی خاطی قرار دیا گیا ۔ خصوصی عدالت نے ایک اور شخص کو شراب نوشی کی پاداش میں 80کوڑے لگائے جانے کی سزا بھی سنائی۔سعودی عرب کے منطقہ شرقیہ میں تقریبا 20لاکھ شیعہ اقلیتوں کی آبادی ہے اور یہاں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ پہلی بار مارچ 2011میں شروع ہوا تھا ۔ جولائی 2012میں حتجاجی مظاہروں کے محرک اور حقیقی فورس شیخ نمر النمرکی گرفتاری کے بعد احتجاج میں شدت آگئی ۔۔ یہ لہر تاہم شاہ عبداللہ کے اس اعلان سے سرد ہوئی کہ بین مسلکی بات چیت کے لیے ایک مرکز کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔ سیکیورٹی فورسیز اور احتجاجیوں کے درمیان جھڑپ کے واقعات میں اب تک 10افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ جھڑپوں اور ہلاکتوں کا سلسلہ مارچ 2011مین شروع ہوا تھا ۔ اگست 2012سے تاہم کشیدگی میں کمی واقع ہوئی ہے ۔
Saudi Arabia jails 7 over anti-government protests

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں