پاکستان - ایف آئی اے کی کاروائیوں کے دوران 14 افراد گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-21

پاکستان - ایف آئی اے کی کاروائیوں کے دوران 14 افراد گرفتار

اسلام آباد
(آئی ای این ایس)
پاکستانی وفاتی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے )عملہ نے ملک میں غیر مضاز طور پر مقیم رہنے کی پاداش میں 14غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا جن میں 12خواتین شامل ہیں ۔ ڈان آن لائن نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ اس کاروائی کا حقیقی مقصد ان 2خواتین کی گرفتاری تھی ۔ جو ایمگریشن کا ونٹرسے گذرے بغیر ہی فرار ہوگئی تھیں ۔ ایف آئی اے نے دار الحکومت کے 4مختلف علاقوں میں 2ازبکستانی خواتین کو ڈھونڈنکالنے کے لئے دھاوے کئے ۔ دونوں خواتین اسلام آباد ایر پورٹ سے ایمگریشن عہدیداروں کو چکمہ دے کر نکل گئی تھیں۔ دھاوؤں کے دوران 12خواتین کے علاوہ 2مرد بھی گرفتار کرلئے گئے ۔ زیر حراست خواتین کا تعلق وسط ایشیا سے ہے ۔ ایف آئی اے ڈپٹی ڈائر کٹر نصراللہ گونڈل نے یہ اضلاع دیتے ہوئے بتایا کہ زیر حراست کواتین غیراخلاقی سرگرمیوں میں ملوث تھیں ۔ ان میں سے بعض کی ویزامدت ختم ہوچکی تھی اور وہ غیر مجاز طور پر ملک میں مقیم تھیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ، جس کی تکمیل پر انہیں ملک سے روانہ کردیا جائے گا ۔
12 foreign women, two men held in Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں