تلنگانہ بل منظوری - جمہوریت کا قتل - آندھرا پردیش بند کی اپیل - جگن موہن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-19

تلنگانہ بل منظوری - جمہوریت کا قتل - آندھرا پردیش بند کی اپیل - جگن موہن

صدروائی ایس آرکانگریس پارٹی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے منگل کوہندوستانی تاریخ کاسیاہ دن قراردیتے ہوئے چہارشنبہ کوآندھراپردیش بندکی اپیل کی ہے،تاکہ لوک سبھامیں جس طریقہ سے تلنگانہ بل کی منظوری عمل میں لائی گئی ہے،اس کے خلاف احتجاج کیاجاسکے۔لوک سبھامیںآندھراپردیش تنظیم جدید2013کی منظوری کے بعدصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے جگن نے کہاکہ ہم نے آج اپنی آنکھوں سے دیکھاکہ جمہوریت کادن دھاڑے کس طرح قتل کیاگیاہے۔انہوں نے بتایاکہ پارلیمنٹ کی کارروائی کاراست ٹیلی کاسٹ منقطع کردیاگیا۔ٹیلی ویژن چینلوں کوبندکردیاگیااورسیماآندھراکے مفادات کی نمائندگی کرنے والے ایوان نمائندگان کوایوان سے معطل کردیاگیا۔انہوں نے الزام عائدکیاکہ بل غیرجمہوری طورپرمنظورکیاگیا۔انہوں نے کہاکہ ارکان سے چوچھے بغیربل متعارف کرایاگیااورایوان میں موجودارکان کی مرضی اورآندھراپردیش کے عوام کی خواہشات کے خلاف بل کی منظوری عمل میں لائی گئی۔رکن پارلیمنٹ کڑپہ نے صدرکانگریس سونیاگاندھی کا ہٹلرسے تقابل کرتے ہوئے ریمارک کیاکہ ایسے واقعات شاید پاکستان میں بھی رونمانہیں ہوتے۔جگن کوگذشتہ ہفتہ لوک سبھامیں ارکان کی ہنگامہ آرآئی کے پیش نظردیگر15ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ معطل کردیاگیاتھا۔انہوں نے بتایاکہ انہیں پارلیمنٹ میں داخل ہونے تک کی اجازت نہیں دی گئی،تاہم سکریٹری جنرل کے دفترمیں لوک سبھا کی کارروائی کی سماعت کی اجازت دی گئی،اس طرح انہیں اس بات کاادراک ہواکہ جمہوریت کاکس طرح قتل کیاجاسکتاہے۔

Jagan mohan reddy says murder of democracy, calls for andhra bandh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں