جاریہ سال ہندوستانی عازمین کا حج کوٹہ ایک لاکھ 36 ہزار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-11

جاریہ سال ہندوستانی عازمین کا حج کوٹہ ایک لاکھ 36 ہزار

سعودی عرب نے کہا ہے کہ حج 2014ء کیلئے ہندوستانی عاز)ین کا کوٹہ ایک لاکھ 36ہزار مقرر کیا گیا ہے۔ سال گذشتہ بھی اتنا ہی کوٹہ مکہ میں حرم شریف کے توسیعی کاموں کے مد نظر مقرر کیا گیا تھا۔ عرب نیوز نے آج یہ اطلاع دی۔ وزیر حج بندر حجارنے اتوار کے دن مملکتی وزیر خارجہ ای احمد کی زیر قیادت ہندوستانی وفد سے کہاکہ جاریہ سال ایک لاکھ 36ہزار ہندوستانی عازمین کو حج اداکرنے کی اجازت دی جائے گی۔ 2013ء میں ہندوستان کا اصل معاہدہ ایک لاکھ 70 ہزار 25عازمین کیلئے ہوا تھا، جسے بعدازاں گھٹا کر ایک لاکھ 35ہزار 20کردیاگیاتھا۔ ہندوستانی وفد نے جو ہفتہ کو یہاں پہنچا، سعودی حکام سے ہندوستانی عازمین حج کے قیام اور سفری انتظامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ سعودی حکام نے مقامی عازمین کے کوٹہ میں 50فیصد اور بیرونی عازمین کے کوٹہ میں 20فیصد تخفیف کی تھی۔ سعودی حکام سے ملاقات کرنے والے ہندوستانی وفد میں ہندوستانی سفیر حامد علی راؤ متعینہ سعودی عرب کونسل جنرل فیض احمد قدوائی اور دیگر شامل تھے۔ دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی۔ سعودی عرب میں وزیر حج بندر حجار کے علاوہ نائب معتمد حاتم قاضی اور دیگر عہدیدار شامل تھے۔ سعودی وفد نے حج کے عمل میں تیز رفتاری کیلئے جاریہ سال الکٹرانک سرویسس شروع کرنے پر زوردیا۔ عازمین کے کوتہ پر وفود کی سطح پر ملاقات کے بعد ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2014ء کے معاہدہ پر دستخط بھی ہوئے۔ حرم شریف میں توسیعی پراجکٹس کے سبب بیرونی حج کوٹہ میں اگرچہ تخفیف کی گئی ہے لیکن توسیع پراجکٹ کی تکمیل کے بعد کوٹہ میں اضافہ کے امکانات ہیں۔ مطاف کی توسیع کے بعد حرم شریف میں مزید4لاکھ مربع میٹر کا اضافہ ہوگا۔ اس کی وجہہ سے 22لاکھ عازمین کیلئے گنجائش فراہم ہوگی۔ اس طرح سے مقامات مقدسہ میں بھی توسیع و تعمیر کا عمل جاری ہے۔ جمرات پل کی منزلہ میں 6سے 12تک اضافہ کیا جارہا ہے۔ یومیہ 50لاکھ عازمین جمرات پل سے آمدورفت کرسکیں گے۔ اسی طرح سے مسجد نبویؐ میں مزید 16لاکھ عازمین کیلئے گنجائش فراہم ہوگی۔

India's Haj quota fixed at 136,000 in 2014

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں