بنکوں کا منافع محض تنخواہوں میں اضافہ کیلئے نہیں - چدمبرم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-11

بنکوں کا منافع محض تنخواہوں میں اضافہ کیلئے نہیں - چدمبرم

ایک ایسے وقت جب عوامی شعبہ کے بینک ملازمین نے اجرتوں میں اضافہ کا مطالبہ کرتے ہوئے آج ایک 2روزہ ہڑتال کا آغاز کیا۔ وزیر فینانس پی چدمبرم نے کہاکہ بینکوں کا منافع صرف تنخواہوں میں اضافہ کیلئے استعمال نہیں کیا جاسکتا کیونکہ دیگر کئی ذمہ داریاں ہیں، میں بینکوں کے ملازمین اور عہدیداروں سے اپیل کرتا ہوں کہ اس بات کو تسلیم کریں کہ بینکوں کے منافع میں دیگر وعدوں کی توثیق نہیں ہونی چاہئے اور ایک منصفانہ اور واجبی اُجرت کے فیصلہ پر پہنچنا چاہئے، بینکوں کے دیگر دعویدار بھی ہیں۔ چدمبرم، انڈین اوورسیز بینک کے 78 ویں یوم تاسیس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ایسا نہیں ہے کہ تمام منافع ڈیویڈنڈ کے اعلان اور اضافی اجرتوں اور بینک ملازمین کے الاونسس کی فراہمی کیلئے استعمال ہوتے ہیں، آمدنی کا ایک قابل لحاظ حصہ سرمایہ میں اضافہ سرمایہ میں اضافہ کیلئے استعمال ہونا چاہئے ورنہ بینکوں کے پاس سرمایہ کی رقم نہیں ہوگی جو آئندہ 5،10 ،20برسوں کیلئے درکار ہے۔ یہ سرمایہ 5چیزوں کی دیکھ بھال کیلئے ہوتاہے۔ پہلا کام بینکوں کے ڈیویڈنڈ کا اعلان کا فرض ہوتا ہے جن میں بینک کے حصص کی اکثریت کے حامل اور دیگر شےئر ہولڈرس شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ حاصل کی جانے والی آمدنی کا ایک اور حصہ اس کے کاروبار میں وسعت کیلئے بینک میں سرمایہ کا مشغول کرنے کیلئے ہوتاہے۔ عوامی شعبہ کے بینک ملازمین نے اُجرتوں پر نظر ثانی کیلئے دباؤ ڈالنے کیلئے آج 2روزہ ہڑتال شروع کردی ہے۔ ملک میں 27عوامی شعبہ کے بینکس ہیں جن کے ملازمین کی مجموعی تعداد تقریباً 8لاکھ ہے اور ملک بھر میں ان بینکوں کی تقریباً 50ہزار برانچس ہیں۔

Banks Profits Not Just For Salary Hikes :Chidambaram

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں