سعودی عرب میں چاول کی قیمت میں 20 فیصد اضافہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-19

سعودی عرب میں چاول کی قیمت میں 20 فیصد اضافہ

دبئی
(پی ٹی آئی)
سعودی عرب میں ہندوستان سے درآمد کئے جانے والے چاول بشمول چاول کی قیمتوں میں 20فیصد اضافہ ہوگیا ہے ۔ ایک میڈیا اطلاع کے بموجب یہ صور تحال ،ہندوستان سے سعودی عرب کو چاول کی سربراہی میں کمی کا نتیجہ ہے ۔ عرب نیوز کی اطلاع کے بموجب قیمت میں اضافہ کے باوجود باسمتی چاول کی مشہور اقسام کی دستیابی ،اس ملک کے چلر فروشی مراکز پر مشکل ہوگئی ہے ۔ اطلاع میں کہا گیا ہے کہ ایک ماہ میں چاول کی قیمت میں 20فیصد اضافہ ہوگیا اور مزید اضافہ کا امکان ہے کیونکہ خود ہندوستان میں اس چاول کی مانگ زیادہ ہوگئی ہے ۔ سعودی عرب میں چاول کے ایک بڑے درآمد کنندہ اور ریاض چیمبر آف کامرس کی فوڈ سیکوریٹی کمیٹی کے رکن محمد الشالان نے اس صورتحال کے لئے مصارف میں اضافہ اور ہندوستا ن میں طلب اور رسد کی حرکیات کو وجہ قرار دیا ہے ۔ ایک اور تاجر نے بتایا کہ صورتحال اتنی سنگین ہے کہ تھائی لینڈ سے درآمد کردہ چاول کی قیمت بھی ہندوستانی چاول کی قیمت کے ہم پلہ ہوگئی ہے حالانکہ بالعموم تھائی لینڈ کے چاول کی قیمت کم رہتی ہے ۔ بعض تاجرین ،کم معیاری چاول کی فروخت کے ذریعہ صورتحال سے فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔ کئی لوگ (دکان دار )،گاہکوں کو دھوکہ دے رہے ہیں اور گاہکوں میں یہ تاثر پیدا کررہے ہیں کہ وہ اصلی سونا مسوری چاول خرید رہے ہیں جو آندھرا پردیش میں مشہور ہے ۔
Increase in rice prices in Saudi Arabia

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں