مغربی بنگال سے اظہرالدین کے لوک سبھا امیدوار بننے کا امکان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-19

مغربی بنگال سے اظہرالدین کے لوک سبھا امیدوار بننے کا امکان

مغربی بنگال میں ہرپارٹی لوک سبھاانتخابات میں اپنے امیدواروں کی فہرست تیارکرنے میں لگی ہوئی ہے لیکن کسی نے ابھی تک باقاعدہ فہرست جاری نہیں کی ہے۔اتناتوطے ہوگیاہے کہ برسراقتدارجماعت ترنمول کانگریس سب سے اخیرمیں لسٹ کااعلان کرے گی۔کانگریس نے فہرست تیارکرلی ہے اوراسے حتمی منظوری کے لئے اعلی کمان کوارسال کردیاہے۔پارٹی کی سربراہ سونیاگاندھی ان دنوں ریلیوں میں مصروف ہیں،ہوسکتاہے کہ فہرست کے اعلان میں کچھ وقت لگ جائے۔پردیش کانگریس اس بارمرادآبادکے کانگریس ایم پی اورہندوستانی کرکٹ کے سابق کپتان محمداظہرالدین کابنگال سے لوک سبھاکاانتخابات لڑاناچاہتی ہے۔ریاستی کانگریس ذرائع کے مطابق سیٹ ایک ریاست سے بدل کردوسری کردوسری ریاست میں دینے کے بارے میں حتمی فیصلہ مرکزی کانگریس قیادت ہی کرسکتی ہے۔محمداظہرالدین نے اس باربنگال سے لوک سبھاالیکشن لڑنے کی خواہش کی ہے اس کے لئے پردیش کانگریس سے درخواست کی ہے۔ذرائع کے مطابق اظہرکواسی حلقہ میں ٹکٹ دیاجاسکتاہے جومسلم اکثریت والا علاقہ ہو۔یہ بھی سننے میںآرہاہے کہ انہیں جنگی پورسے امیدواربنایاجاسکتاہے۔جس کی ابھی نمائندگی صدرپرنب مکھرجی کے بیٹے ابھجیت مکھرجی کرتے ہیں۔ایک دوسرے سیٹ سے بھی ان کوکھڑے کرنے پرغورکیاجارہاہے۔مرشدآبادسے انہیں پارٹی کاامیدواربنایاجاسکتاہے جس کی ترجمانی منان حسین کرتے ہیں پارٹی ذرائع کاکہناہے کہ جن سٹیوں پرموجودہ ارکان پارلیمنٹ ہیں ان میں سے کوئی سیٹ اظہرکونہیں دی جاسکتی۔درحقیقت دیکھاجائے تو6موجود،ایم پی سٹیوں سے کسی نے اگرارادہ ظاہرکیاکہ اظہرالدین کوامیدواربنانایاجائے توممکن ہوسکتاہے۔ذرائع کایہ بھی کہناہے کہ کسی ایک پراظہرکوامیدواربنایاجاسکتاہے۔ان میں بیربھوم،ہوڑہ،آسنسول اورالوبیڑیاوغیرہ شامل ہیں۔بہرحال آخری فیصلہ مرکزی انتخای کمیٹی ہی لے گی۔اتناضرورطے ہے کہ اظہرکوانتخابی میدان میں اتاراجاسکتاہے۔آپ کوشاید علم ہوکہ اظہرنے کلکتہ میں ہی انگلینڈکے خلاف اپنی کیرئیرکاپہلااوراہم کرکٹ کھیل کامظاہرہ کیاتھاجس میں3سینچریاں لگائی تھی۔

Azharuddin all set to contest polls from West Bengal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں