ساتویں پے کمیشن کے قیام کو منظوری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-05

ساتویں پے کمیشن کے قیام کو منظوری

نئی دہلی۔
(یو این آئی)
وزیراعظم منموہن سنگھ نے ساتویں مرکزی پے کمیشن کی تشکیل کو منظوری دے دی ہے جس کے سربراہ جسٹس اشوک کمار ماتھر ہوں گے۔ ماتھر سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج اور آرمڈ فورسس ٹریبونل کے سابق صدرنشین رہ چکے ہیں۔ وزیر فینانس پی چدمبرم نے آج ایک بیان میں کہاکہ وزیراعظم نے ساتویں مرکزی پے کمیشن کی کے قیام کو منظوری دے دی ہے۔ جسٹس ماتھر (صدرنشین) کے علاوہ کمیشن کے دیگر ارکان میں سکریٹری پٹرولیم و قدرتی گیس ویویک رائے (مستقل رکن)، ڈائرکٹر این آئی پی ایف پی ڈاکٹر رتن رائے( جزوقتی رکن) اور او ایس ڈی محکمہ مصارف وزارت فینانس مینا اگروال (سکریٹری) ہوں گے۔ حکومت نے ستمبر 2013ء میں پے کمیشن کے قیام کا اعلان کیا تھا تاکہ مرکزی حکومت کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کی سفارش کی جاسکے۔ پے کمیشن کو اپنی سفارشات حکومت کو پیش کرنے کیلئے تقریباً دو سال کی مدت لگے گی۔ اس کا مطلب ہے کہ سفارشات قبول ہونے کی صورت میں یکم جنوری 2016ء سے اس پر عمل آوری ہوگی۔

Government sets up seventh pay commission

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں