مشکلات و پریشانیوں کا حل صرف تعلیم کے حصول سے ممکن - پرنب مکرجی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-21

مشکلات و پریشانیوں کا حل صرف تعلیم کے حصول سے ممکن - پرنب مکرجی

مرشدآباد
(یواین آئی)
اس تمہیدکے ساتھ کہ کردارساز تعلیم ہی انسان کوبااختیاربناتی ہے۔یہاں جنگی پورمیں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے مرشد آبادصدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے سرسیداحمدخان کے خوابوں کی تعبیرقراردیا۔صدرجمہوریہ نے سنٹرکاافتتاح کرتے ہوئے کہاکہ مسلم یونیورسٹی کے بانی سرسیداحمدخان نے خواب دیکھاتھاکہ یہ در گاہ ایک تناوردرخت ہوااوراس کی شاخیں نہ صرف ملک بھرمیں قائم ہوں بلکہ یہاں سے علم وعرفان کی روشنی پوری دنیامیں پھیلے۔صدرجمہوریہ نے سرسیداحمدخان کی اس تقریرکابھی حوالہ دیاجس میں انہوں نے کہاتھاکہ یہ صرف کالج ہی نہیں بلکہ ملک کے نوجوانوں کوظلمت وجہالت سے نکالنے کاعظیم مرکزبنے گا۔صدرجمہوریہ نے کہاکہ2004میں اس علاقہ سے پہلی مرتبہ ممبرپارلیمنٹ منتخب ہونے کے بعدسے ہی اے ایم یوسنٹرکے قیام کیلئے وہ کوشش کرتے رہے کیونکہ انہوں نے محسوس کیاتھاکہ اس خطہ کے مسلم طلبہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مندرہتے ہیں اوربڑی تعدادمیں وہاں داخلہ لیتے ہیں۔پرنب مکرجی نے کہاکہ اس سنٹرکیلئے بہت ہی جدوجہد کیاگیا۔اتنی بڑی زمین کاحصول ایک بڑامسئلہ تھا۔تمام ہی لوگوں کی محنت اورلگن سے یہ ممکن ہوااورآج یہ سنٹربن کرتیارہے جسے دیکھ کروہ کافی خوش ہیں کہ ان کاخواب شرمندہ تعبیرہونے جارہاہے۔صدرجمہوریہ نے کہاکہ اٹھارویں صدی کے علم وعرفان کے مرکزمرشدآبادمیں اس کیمپس کی تعمیری میں فنڈی کی کوئی کمی نہیں ہونے دی جائے گی بلکہ اس میں مزید فیکلٹیاں قائم کی جائیں گی۔یہ بتاتے ہوئے کہ بیداربنگال کالقب ارض بنگال کومرشدآبادکی ہی وجہ سے حاصل ہواتھا۔انہوں نے توقع ظاہرکی کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے مرشدآبادمرکزکے قیام سے مرشدآبادکاکھویاہواعلمی وقاربحال ہوگااوریہاں سے علم وعرفان کی شمعیں روشن ہوکردنیاکومنورکریں گی۔صدرجمہوریہ نے تعلیم کی اہمیت پرروزدیتے ہوئے کہاکہ ہماری مشکلات اورپریشانیون کاحل صرف تعلیم کاحصول ہے۔تعلیم کے ذریعہ ہی ہم اپنے سماج ومعاشرہ کوباشعوربناسکتے ہیں۔وائس چانسلرکے ساتھ پورے کیمپس کامعائنہ کرنے کے بعدانہوں نے کہاکہ سنٹرمیں اس وقت پینے کاپانی کاایک بڑامسئلہ ہے اس کوجلدہی حل کرلیاجائے گا۔مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلرضمیرالدین شاہ نے کہاکہ مسلم یونیورسٹی کیلئے یہ بڑے اعزازکی بات ہے صدرجمہوریہ پرنب مکرجی اب تک3مرتبہ یونیورسٹی میں تشریف لاچکے ہیں اورصدرجمہوریہ نے جس طرح اپنے لگاؤوجذبات اورامیدوں کااظہارکیاہے یونیورسٹی انتظامیہ اسے ہرطریقہ سے پوراکرنے کی کوشش کرے گی تاکہ مرشدآبادسنٹرایک مثالی سنٹربنے اوراس میں مزیدفیکلٹیاں قائم کی جائیں۔وائس چانسلرنے کہاکہ ان کی کوشش ہے کہ مقامی طلبہ کوبڑی تعدادمیں داخلہ کی سہولت حاصل ہواوریہاں بتدریج نئے پیشہ ورانہ کوسیزشروع کئے جائیں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں فوری طورپرمالی تعاون کی سخت ضرورت ہے تاکہ اس مرکزجلد سے جلدپانی ٹیکنک شروع کیاجاسکے۔اس کے علاوہ مرکزکی زمین کے دونوں ٹکڑوں کوجوڑنے کے لئے پل کی تعمیربھی اولین ضرورت میں شامل ہے۔انہوں نے کہاکہ طلب کے لئے ایک ہیلتھ سینٹرکاقیام بھی اس مرکزکی ضرورت میں شامل ہے جس کے لئے انہوں نے ریاستی ومرکزی حکومتوں سے تعاون کی اپیل کی اورقیمتی اراضی سنٹرکوفراہم کرنے پرریاستی حکومت کابھی شکریہ اداکیااورترنمول حکومت سے اپیل کی کہ سنٹرکی تعمیرات کیلئے فنڈمہیاکرائی جائیں۔اس موقع پرگورنرمغربی بنگال کے نارائنن بھی موجودتھے۔ان کے علاوہ مقامی رکن پارلیمنٹ اورصدرجمہوریہ کے فرزندابھی جیت مکرجی،رکن اسمبلی محمدسہراب کے علاوہ یونیورسٹی کے دیگرعہدیدارموجودتھے۔

President Mukharjee inaugurates AMU Murshidabad Centre's campus
Education Only Tool for Muslim Empowerment: Pranab Mukherjee

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں