آندھرا پردیش تنظیم جدید بل کی منظوری - علاقہ تلنگانہ میں جشن کا ماحول - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-19

آندھرا پردیش تنظیم جدید بل کی منظوری - علاقہ تلنگانہ میں جشن کا ماحول

لوک سبھامیںآندھراپردیش کی تنظیم جدیدبل کی منظوری کے ساتھ ہی علاقہ تلنگانہ میں جشن شروع ہوگیا۔حیدرآبادکے علاوہ تلنگانہ کے دیگر شہروں جیسے ورنگل وغیرہ میں جشن کاماحول دیکھاگیا،جہاں علیحدہ تلنگانہ حامیوں نے بل کی منظوری کے اعلان کے ساتھ ہی آتش بازی کی اورمٹھائیوں کی تقسیم عمل میں لائی۔انہوں نے جگہ جگہ فتح ریالیوں کابھی اہتمام کیا۔تلنگانہ حامیوں کومشہورگیتوں کی دھن پررقص کرتے ہوئے دیکھاگیا۔شہرمیں علیحدہ تلنگانہ کی تحریک کے گڑھ عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس میں طلباء کی بڑی تعدادجمع ہوگئی۔طلباء خوشی ومسرت کے عالم میں رقص کیااور ایک دوسرے سے بغلگیرہوگئے۔تلنگانہ کے کئی مقامات پرکانگریس پارٹی کارکنوں نے بھی مٹھائیاں تقسیم کیں اورتلنگانہ تلی کے روپ میں صدرکانگریس سونیاگاندھی کی تصاویرپرمشتمل بیانرس لہرائے۔اسی دوران صدرنشین تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی پروفیسرایم کودنڈارام نے تلنگانہ عوام کومبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ طویل جدوجہد کاثمرہے۔راجیہ سبھامیں کل تلنگانہ بل کی منظوری عمل میںآئے گی۔انہوں نے کہاکہ ہم سونیاگاندھی،وزیراعظم ڈاکٹرمنموہن سنگھ،بی جے پی قائد سشماسوراج،سی پی آئی جنرل سکریٹری سدھاکرریڈی اورہراس شخص کاشکریہ اداکرتے ہیں جنہوں نے تلنگانہ بل کواپنی تائید پیش کی۔انہوں نے لوک سبھامیں خطہ تلنگانہ کوعلیحدہ ریاست کادرجہ دینے کے لیے بل کی منظوری پرعوام کومبارکبادپیش کرتے ہوئے اسے عوام کی فتح قراردیا۔قومی دارالحکومت میں میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کودنڈارام نے اس فتح کوعلیحدہ تلنگانہ کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والے طلباء اورنوجوانوں سے منسوب کیا۔کودنڈارام نے کہاکہ آندھراپردیش کودوحصوں میں تقسیم کیاجارہاہے، لیکن علاقہ سیماآندھراکے عوام کے ساتھ بہترین تعلقات برقراررہیں گے۔انہوں نے بل کی منظوری کے لیے ان کی کوششوں پرصدرکانگریس سونیاگاندھی،مرکزی وزیرداخلہ سشیل کمارشنڈے اورلوک سبھامیں قائد اپوزیشن سشماسوراج سے اظہارتشکرکیا۔واضح ہوکہ تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی گذشتہ4سال سے علاقہ میں تحریک تلنگانہ کی قیادت کررہی تھی۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی ٹی آرایس کے علاوہ دیگرسیاسی وغیرسیاسی گروپس پرمشتمل ہے۔

Celebrations in Telangana region after Bill passed in Lok Sabha

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں