مساوی مواقع کمیشن کے قیام کو حکومت کی منظوری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-21

مساوی مواقع کمیشن کے قیام کو حکومت کی منظوری

نئی دہلی
(پی ٹی آئی)
لوک سبھاانتخابات سے قبل حکومت نے آج مساویانہ مواقع کمیشن(ای اوسی)جس کاشدت سے انتظارکیاجارہاتھا کے قیام کی تجویزکومنظوری دے دی ہے۔یہ ایک آئینی ادارہ ہوگاتاکہ ملازمتوں اورتعلیم جیسے شعبوں میں اقلیتوں سے روارکھی جانے والی امتیازی پالیسی کاسدباب کیاجاسکے،جسٹس سچرکمیٹی جس نے مسلمانوں کی سماجی ومعاشی پسماندگی کاجائزہ لیاتھااس نے پینل کے قیام کی تجویزپیش کی ہے۔مرکزی کابینہ نے آج اسے منظوری دے دی۔ای اوسی ہاوزنگ سوسائٹیزمیں اقلیتوں کے لیے رہائش یاخریداری حقوق سے ان کی محرومی جیسی شکایات سے بھی نمٹے گی۔ای اوسی کے قیام کی تجویزیوپی اے اول کے دوران پیش کی گئی تھی جب کہ وزارت اقلیتی امورنے جامع تنظیم کے قیام کی کارروائی کاآغازکیاہے جس میںیوپی اے دوم حکومت کے برسراقتدارآتے ہی تمام شعبوں کوشامل کیاجاسکے گا۔مرکزی وزیراقلیتی امورکے رحمن خان نے بتایاکہ صرف سرکاری شعبہ جات اوراداروں میں مساوی مواقع کمیشن کادائرہ کارمحدودرہے گا۔خانگی شعبہ کومستثنی رکھاگیاہے کیونکہ حکومت کااس پرکنٹرول نہیں ہے۔انہوں نے بتایاکہ دستورمیں ہرایک شہری کومساوی حقوق اورمواقع فراہم کرنے کی ضمانت دیدی گئی ہے۔اس کے باوجود اقلیتیں سماجی اورمعاشی اعتبارسے آج بھی پسماندہ ہیں،یہ کمیشن ان کی شکایات کے ازالہ کی کوشش کرے گا۔مرکزی وزیردفاع اے کے انٹونی کی صدارت میں مساوی مواقع کمیشن کے قیام کاجائزہ لینے ایک وزارتی گروپ تشکیل دیاگیاتھا۔طویل عرصہ تک غوروخوص کے بعدوزارتی گروپ نے آخرکارمساوی مواقع کمیشن کے قیام کی سفارش کی اوراس بات کی وضاحت کی کہ یہ کمیشن صرف اقلیتوں کی شکایات کے ازالہ تک ہی محدودرہے گا۔

UPA woos minorities; approves set-up of Equal Opportunities Commission

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں