سی این جی اور پی این کی قیمتوں میں کمی کا اعلان - ویرپا موئیلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-04

سی این جی اور پی این کی قیمتوں میں کمی کا اعلان - ویرپا موئیلی

نئی دہلی۔
(پی ٹی آئی)
حکومت نے دہلی اور احمدآباد جیسے شہروں میں فیول ریٹیلرس کو ارزاں گھریلو پکوان گیس سربراہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے نتیجے میں سی این جی کی قیمت میں تقریباً 15روپئے فی کیلو اور گھروں کو پائپوں کے ذریعہ سربراہ کی جان یوالی گیس (پی این جی) کی قیمت میں تقریباً 5روپئے کی کمی ہوگی۔ وزیر تیل ویرپا موئیلی نے کہاکہ حکومت نے شہری گیس اداروں کو اندرون ملک کنوؤں سے قدرتی گیس کا الاٹمنٹ 100فیصد تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی موجودہ حد 80فیصد ہے۔ غیر مرکزی سکٹرس جیسے پٹرو کیمیکلس، آئیل اور ریفائنریز کو سربراہی میں کمی کرتے ہوئے ایسا کیا جائے گا۔ اس فیصلے سے پائپوں کے ذریعہ گھروں کو سربراہ کی جانے والی پکوان گیس (پی این جی) بھی سستی ہوگی۔ فی الحال گھروں کو درآمد کردہ مہنگی ایل این جی گیس سربراہ کی جاتی ہے جس کے بجائے انہیں قدرتی گیس فراہم کی جائے گی۔ وزیر پٹرولیم نے کہاکہ ہمارا نشانہ عام آدمی ہے، ہم عام آدمی کو راحت پہنچانا چاہتے ہیں اور ایک طرح سے یہ مہنگائی کے خاتمہ کیلئے اٹھایا جانے والا قدم ہے۔ فی الحال ممبئی کی گیس ضروریات اندرون مک طاس سے پوری کی جاتی ہیں جس کی وجہہ سے شہرت میں قیمت میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔ بہرحال دہلی میں جہاں 28فیصد درآمدکردہ مہنگی ایل این جی گیس سربراہ کی جاتی ہے اور گجرات کے شہر احمد آباد میں جہاں درآمد کردہ ایندھن پر زیادہ سے زیادہ انحصار کیا جاتاہ ے قیمت میں کمی دیکھی جائے گی۔ موئیلی نے کہاکہ اس اقدام سے ملک بھر میں سی این جی او پی این جی کی قیمت میں کمی ہوگی۔ صرف ممبئی جیسے شہروں میں قیمت میں کمی نہیں آئے گی جہاں 100فیصد ڈومیسٹک گیس سربراہ کی جارہی ہے۔ دہلی میں سی این جی کی قیمت میں تقریباً 15 روپئے فی کیلو (لگ بھگ 30فیصد)کمی آئے گی۔ پی این جی کی قیمت میں بھی تقریباً 5روپئے فی کیوبک میٹر کی کمی واقع ہوگی۔

CNG price slashed by Rs. 15 per kg in Delhi; PNG by Rs. 5

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں