نئی دہلی۔
(پی ٹی آئی)
ملک میں تشہیری صنعت کی نگراں ایجنسی اڈورٹائزنگ اسٹانڈرڈ کونسل آف انڈیا(اے ایس سی آئی) کی گاہک شکایات کونسل (سی سی سی) نے سال گذشتہ نومبر میں گمراہ کن اشتہارات پر 57تشہیری مہموں کے خلاف شکایت کو حق بجانب قراردیا ہے۔ اشتہارات میں ماروتی سوزوکی، ہندوستان یونی لیور، رن بخشی، پیزا ہٹ، بسلیری اور ٹی وی ایس(کمپنیوں) کے اشتہارات شامل ہیں۔ سی سی سی نے کہا ہے کہ ماہ میں گمراہ کن اشتہارات سے متعلق سب سے زیادہ شکایات، صحت اور شخصی نگہداشت کے زمرہ سے متعلق تھیں۔ اے ایس سی آئی نے ماروتی سوزوکی انڈیا لمیٹیڈ کے خلاف ایک شکایت کو درست قراردیا۔ اس کمپنی نے اپنے ایک ٹی وی اشتہار میں "آلٹو۔800" کیلئے دیا تھا۔ اس اشتہار میں ایک جوڑے کو "تیل کے چراغ" (دیا) کے ساتھ سفر کرتے ہوئے اور دیوالی مناتے ہوئے دکھایا گیاتھا۔ اے ایس سی آئی نے کہاہے کہ "اس اشتہار سے کار میں ایک تیل کا چراغ ساتھ لے جانے کا خطرناک پیام ملتا ہے۔ ایسے اشتہار سے سیفٹی قواعد کی خلاف ورزی ہوتی ہے اور ایک خطرناک پیام پھیلتا ہے"۔ اے ایس سی آئی نے ٹی وی ایس کے ایک اشتہارا کو بھی اصولوں کے مغائر قراردیا۔ اس اشتہار میں ٹی وی ایس کمپنی نے ایک خاتون کو "ہیلمٹ کے بغیر پچھلی نشست پر بیٹھ کر گاڑی چلاتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ ایسی ہی ایک شکایت "فیوچر بازار" کے خلاف بھی آئی ہے۔ ایک بگ بازار کے ایک ٹی وی اشتہار میں بھی ایک خاتون کو ہیلمنٹ کے بغیر پچھلی نشست پر بیٹھ کر گاڑی چلاتے ہوئے دکھا یا گیا ہے۔ گاہک شکایت کونسل (سی سی سی) نے "پیزاہٹ" کی ہورڈنگس کو بھی قواعد کے مغائر پایا۔ ان ہورڈنگس (اشتہارات) میں دعویٰ کیا گیا کہ کسی بھی دن صرف 99 روپئے میں طعام دستیاب ہوگا۔ سی سی سی نے کہا ہے کہ یہ دعویٰ "واقعتاً صحیح نہیں ہے"۔ سی سی سی نے بسلیری کمپنی کے خلاف بھی رولنگ دی۔ اس کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ہمالیہ سے پھوٹنے والے چشموں کا اینٹی ایسڈ پانی فراہم کرتی ہے۔ ایک اور شکایت کو بھی صحیح قرار دیتے ہوئے سی سی سی نے کہا ہے کہ ہندوستانی یونی لیور(کمپنی) اپنے نئے "کلوز اپ ڈیپ ایکشن ٹوتھ پیسٹ" سے متعلق دعوؤں کو صحیح ثابت نہیں کرسکتی۔ کمپنی نے اپنے ان دعوؤں میں کہا ہے کہ "12گھنٹوں تک پورے یقین کے ساتھ تازہ سانس لی جاسکتی ہے"۔ علاوہ ازیں سی سی سی نے رن بخشی لیباریٹری کے خلاف شکایت کو بھی حق بجانب قرار دیا۔ ان لیباریٹریز نے ری وائٹل Revital پر 21دنوں میں رقم واپس کرنے کی ضمانت دی تھی۔
ASCI upholds complaints against 57 campaigns in November
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں