برج خلیفہ کے دورہ کنندوں کے تجربات میں سامان وسعت کاانتظام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-06

برج خلیفہ کے دورہ کنندوں کے تجربات میں سامان وسعت کاانتظام

دبئی
(پی ٹی آئی)
برج خلیفہ میں دنیاکے بلند ترین عرشہ مشاہدہ نے دورہ کنندوں کی سہولت کے لیے آڈیوگائیڈڈنورس کاافتتاح کیاہے جس کامقصدبلندترین ٹاورکی تعمیرکے پس پردہ تحریکات پوشیدہ ہیں۔اصل مقصدپوری کہانی سے آگاہ کرناہے۔آبزرویٹری عرشہ،برج خلیفہ کی124ویں منزل پرقائم اورایٹ دی ٹاپ سے موسوم ہے۔دورہ کنندوں کواسمارٹ آڈیوآلہ کے ساتھ ساتھ ہیڈفونس بھی کرایہ پردیاجاتاہے تاکہ وہ عربی اورنگریزی دونوں ہی زبانوں میں داستان برج خلیفہ سے محفوظ ہوسکیں۔انگریزی اورعربی کے علاوہ ٹورس کاانتظام فرانسیسی،اسپینی، مینڈرین،جاپانی،روسی اورجرمن زبان میں بھی کیاگیاہے۔پراپٹری مینجمنٹ آف اعمارپراپرٹیزپی جے ایس سی کے ایکویکٹیوڈائرکٹراحمدالفلاسی نے بتایاکہ برج خلیفہ کودنیاکی تمام بلندعمارتوں میں ممتازمقام حاصل ہے اورلاکھوں انجینئرس،ڈیزائنرس،معماروں اورفنکاروں کے لیے باعث تحریک ہے۔ایٹ دی ٹاپ سے آڈیوگائیڈیڈٹورکے ذریعہ دورہ کنندہ عالمی انسانی کامیابیوں سے روشناس ہوں گے۔
Burj khalifa arrangements expanded for visitors

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں