دبئی میں سفری سہولتوں کیلئے10ڈیجٹ کوڈنظام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-06

دبئی میں سفری سہولتوں کیلئے10ڈیجٹ کوڈنظام

دبئی
(پی ٹی آئی)
دبئی میونسپلٹی ایک انوکھے ڈیجیٹل ایڈرس سسٹم متعارف کرنے پرغورکررہی ہے جس کی مددسے امارت کے باشندوں،سیاحوں اوردورہ کنندوں کے لیے کوئی بھی پتہ معلوم کرنا آسان ہوجائے گا۔جیوگرافیکل انفارمیشن سسٹمس(جغرافیائی اطلاعاتی نظام)کے تیارکردہ نظام کی مددسے کسی بھی عمارت کے10ڈیجیٹل کوڈکے ذریعہ پتہ ڈھونڈنکالناآسان ہوگا۔اس کے لیے مکانئےmakaniaeکااپیلی کیشن ضروری ہوگا،جی آئی ایس ڈائرکٹر عبدالحکیم ملک نے بتایاکہ اس طریقہ کارکااستعمال آسان ہے اورافرادکاصرف ان10ڈیجٹس سے صحیح طورپرواقف ہونااوراسے یادرکھناہوگاتاکہ اس عمارت کے باب الداخلہ کاصحیح مقام معلوم ہوسکے۔ملک نے یہ بھی بتایاکہ محکمہ،ایک لاکھ24ہزارعمارتوں کا10ڈیجٹ جیوایڈریس کی تقسیم جلدہی شروع کرنے والا ہے،جن میں سرکاری اداروں،ہاسپٹلس،اسکولس،ہوٹلس۔تجارتی ادارے،رہائشی مکانات،کارخانے اورگودام بھی شامل ہوں گے۔انہوں نے یہ وضاحت بھی کی کہ اپیل کےapp storeاورgoogle playپراس اپیلی کیشن کاباضابطہ افتتاح ہوگاجس کے بعدڈیجیٹل نمبرات کی تقسیم شروع ہوگی۔خلیج ٹائمزنے عبدالحکیم ملک کے حوالہ سے یہ بھی بتایاکہ دبئی میں200ممالک کے شہری مقیم جن کی100سے زائد مختلف مادری زبان ہے جس کے سبب مقام،سٹرک یامحلہ کی شناخت میں وشواری ہوتی ہے،انہیں دشواریوں کودھیان میں رکھتے ہوئے ہم نے روایتی اندازسے انحراف کرتے ہوئے نئے10ڈیجٹ ایڈریس نظام کواپنانے کافیصلہ کیاہے۔
10 digits code introduced in Dubai for Transportation facilities

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں