حلقہ کا روان میں 49لاکھ کے ترقیاتی کام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-06

حلقہ کا روان میں 49لاکھ کے ترقیاتی کام

حیدرآباد
(اعتماد نیوز)
نقیب ملت بیر سٹر اسد الدین او یسی ایم پی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے آج حلقہ اسمبلی کاروان کی ڈیفنس کالونی میں 43لاکھ روپے لاگت کی NP2پائپ لائن کی تنصیب اور سی سی روڈ کی تعمیر کے کاموں کا افتتاح کیا ۔جناب محمد مقتد اخان افسر کان ایم ایل اے (مجلس) حلقہ کاروان کے علاوہ مسزاے ارونا کارپور یٹر کا رکن ،کوثر محی الدین نمائندہ کار پوریٹر نے شرکت کی ۔ بیر سٹر الدین اس یسی ایم پی صدر مجلس کی آمد پر مقامی عوام اور ابتدائی مجالس کی طرف سے خیر مقدم کیا گیا اور گلپوشی کی گئی ۔ صدر مجلس بیر سٹر اویسی نے ڈیفنس کالونی ،پنشن پورہ کا دورہ کر کے عوام سے ملاقات کی اور بلدی ،آبرسانی کے مسائل سے واقفیت حاصل کی ۔ ایک مقام پر پانی کے کم پر یشر کی شکایت کی گئی ۔ صدر مجلس بیر سٹر اسدالدین او یسی صاحب ایم پی نے اس موقع پر موجود جناب اقبال صدیقی ڈپٹی جنرل منیجر واٹر سپلائی بورڈ کو ہدایت دی کہ وہ کم پر یشر دیگر پانی کے مسائل کی یکسوئی کے فی الفور اقدامات کریں ۔ افتتاح اور دورہ میں روی جنرل منیجر ،کامیشوری اے سی بلدیہ ‘کے علاوہ ابتدائی مجلس کے عہدیدارو کارکنان بھی موجود تھے جن میں علی آغا موسوی صدر ابتدائی مجلس ہاشم نگر لنگر حوض ،محمد علی محمد ملک ، محمد عظیم ،سید موسی علی، ایم اے قدیر شامل ہیں ۔
old city news 06 feb 2014

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں