ممبئی مرکنٹائل کوآپریٹیو بنک میں بہت جلد آن لائن سسٹم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-19

ممبئی مرکنٹائل کوآپریٹیو بنک میں بہت جلد آن لائن سسٹم

ہندوستان میں اقلیتوں کے سب سے بڑے بینکنگ ادارے کے طورپر75برسوں سے ممبئی مرکٹنائل کوآپریٹیوبینک کام کررہاہے مگراسے سہولتوں اورمراعات سے محروم رکھاگیاہے ،بہت سے مسائل آئے مگراپنے لوگوں کاتعاون اورمحبت شامل رہی۔ادارہ چل رہاہے اورترقی کررہاہے۔اس وقت مرکنٹائل بینک چارہزارکروڑروپئے کی مالیات کے ساتھ کام کررہاہے۔اورنگ آبادمیں خواتین کے لیے بینک کی علاحدہ شاخ قائم کی گئی ہے۔گزشتہ12برسوں سے اس بینک پرحکومت کی جانب سے حکمراں مسلط کیے جاتے تھے اوروہ اپنی مرضی سے جس کوچاہتے تھے،بٹھادیتے تھے مگرکافی دنوں سے عدالت میں زیرسماعت مسئلہ کاحل نکلااورالیکشن ہوااورپرائیوٹ ادارہ بنااوراپنے لوگ چن کرآئے ان خیالات کااظہاربھیونڈی رئیس ہائی اسکول کے اردوبسیراہال میں ممبئی مرکنٹائل کوآپریٹیوبینک کے نومنتخب نائب چےئرمین عبداللطیف انورنے استقبالیہ پروگرام میں کیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ آن لائن سسٹم جلدہی شروع کیاجائے گااورحکومت کی جانب سے پاورلوم والوں کے لیے بنائی گئی ٹف اسکیم کافائدہ بھی اس بینک سے اٹھایاجاسکے گااورتین برس کی بیلنس شیٹ کی تکمیل کے بعدبینکوں کی شاخ یاشاخوں کاٹرانسفرکیاجاسکے گا۔اس استقبالیہ پروگرام میں عطاء الرحمن،بلڈر،سابق ایم ایل اے محمدعلی خان،پرویزخان پی کے،طفیل فاروقی،ذکی محبوب انصاری،عبدالروف موتی والے،غلام نبی انصاری،ڈاکٹربشیرعلوی ایڈوکیٹ یسین مومن وغیرہ اسٹیج پرتشریف فرماتھے۔اس موقع پرپرویزخان پی کے نے کہاکہ بھیونڈی میں مرکنٹائل بینک کااے ٹی ایم کم ازکم پانچ علاقوں میں ہوناچاہیے۔غلام نبی انصاری نے کہاکہ کچھ فلاحی کام مثلامولاناآزادگارڈن یاایمبولینس وغیرہ بینک کے نام سے چلائے جائیں۔اس سے بینک کے کاروبارمیں اضافہ ہوگا۔محمدعلی خان نے کہاکہ بینک کی شاخوں میں اضافہ کیاجائے کیونکہ بھیونڈی کی بہت توسیع ہوچکی ہے اورلوگوں کوزائدسہولتیں دی جائیں۔ڈاکٹربشیرعلوی نے بھی مشورے دیے۔مذکورہ تمام لوگوں نے عبداللطیف انورکابلامقابلہ نائب چےئرمین منتخب کیے جانے پرہارپھول سے اوردوشالہ سے استقبال کیا۔لقمان احمد اورمفصل حسین نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔

Bombay Mercantile Co Operative Bank Ltd online system very soon

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں