Hanging of Afzal Guru was 'absolutely unjustified': Farooq Abdullah
سپریم کورٹ کی جانب سے راجیوگاندھی قتل کیس کے3مجرموں کی سزائے موت میں تخفیف کے ساتھ ہی مرکزی وزیرفاروق عبداللہ نے کہاکہ پارلیمنٹ حملہ کیس کے مجرم افضل گروکودی گئی پھانسی بالکل حق بجانب نہیں تھی۔نیشنل کانفرنس کے لیڈرنے کہاکہ مرکزی حکومت نے افضل گروکوپھانسی دینے سے قبل ان کی پارٹی سے مشاورت نہیں کی تھی۔انھوں نے کبھی ہم سے مشورہ نہیں کیااورنہ ہمیں بتایا۔انھوں نے اسے سیدھے سیدھے پھانسی دے دی۔راجیوگاندھی قتل کے کیس کے تین مجرموں کی سزائے موت میں تخفیف کے لیے سپریم کورٹ کے فیصلہ کی ستائش کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ سرکارکی طرف سے تاخیرہویانہ ہوآپ انھیں پھانسی کیوں دیناچاہتے ہیں۔سزائے موت کااستعمال نہیں کیاجاتاچاہیے۔ساری مہذب دنیامیںیہی ہورہاہے اورمیرے خیال میں ہندوستان بھی مہذب دنیاکی اسی روایت پرعمل کررہاہے۔سپریم کورٹ نے آج راجیوگاندھی قتل کیس کے تین سزائے موت کے مجرموں کی سزاکوعمرقیدمیں تبدیل کردیاکیوں کہ ان کی درخواست رحم پرفیصلہ کرنے میں مرکزنے11سال کاعرصہ لگادیاہے۔اسی دوران جموں سے موصولہ آئی اے این ایس کی اطلاع کے مطابق پیپلزڈیموکریٹک پارٹی کی صدرمحبوبہ مفتی نے آج کہاکہ راجیوگاندھی کے مجرموں کوجوراحت دی گئی ہے افضل گروبھی اسی کے مستحق تھے۔انھوں نے یہاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے راجیوگاندھی کیس کے مجرموں کی سزائے موت کوعمرقیدمیں تبدیل کردینے سپریم کورٹ کے فیصلہ کاخیرمقدم کیا۔انھوں نے کہاکہ افضل گرو کے معاملہ میں بھی ایساہی کیاجاناچاہیے تھا۔اگرایساکیاجاتاتوآج وادی کشمیرکے حالات کچھ اورہوتے۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں