بیر بھومی اجتماعی آبروریزی معاملہ ۔ سپریم کورٹ نے تمام ریکارڈ طلب کئے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-15

بیر بھومی اجتماعی آبروریزی معاملہ ۔ سپریم کورٹ نے تمام ریکارڈ طلب کئے

بیر بھومی اجتماعی آبروریزی معاملہ میں زیادہ موثر کاروائی کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے سپریم کورٹ نے آج مغربی بنگال حکومت کو اجتماعی آبرویزی سے متعلق ایف آئی آر،فورنسک رپورٹ اور پولیس کی جانب سے درج بیانات کی کاپیاں پیش کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ چیف جسٹس پی سداشیوم کی صدارت والی بنچ نے اس معاملے میں پولیس کی کاروائی کے بارے میں ریاست کے چیف سکریٹری کی رپورٹ دیکھنے کے بعد کہاکہ سرکارنے موثر قدم اٹھائے ہیں لیکن اس سلسلے میں ابھی تک مزید کاروائی کی ضرورت ہے ۔عدالت نے ریاستی سرکار کو 3مارچ تک اس معاملے سے متعلق سارے دستاویز پیش کرنے کی ہدایت دی۔ اجتماعی آبروریزی کی واردت سے متعلق معاملے میں سپریم کورٹ اب 3مارچ کو مزید سماعت کرے گی ۔ سپریم کورٹ مفاد عامہ کی ایک عرضداشت کی سماعت کررہی ہے۔ جس میں اس معاملے کی سی بی آئی کے ذریعہ چھان بین کرانے کی درخواست کی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ ایک دیہی پنچایت کے حکم پر13افراد نے ایک20سالہ قبائیلی لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کی تھی اوراسے شدید اذیتیں دی تھیں۔ ان ملزمان نے یہ حرکت پنچایت کے کہنے پر سزا کے طوپر کی تھی کیونکہ مذکورہ قبائیلی لڑکی نے ذات کے باہر لڑکے سے شادی کرنے پر پنچایت کی طرف سے عائد50ہزا رروپئے جرمانہ ادا کرنے سے معذوری ظاہر کی تھی۔ مغربی بنگال میں لوگوں نے اس معاملے میں مقامی پولیس کے رول پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔ سپریم کورٹ نے اخبارات میں شائع خبر کی بنیاد پر اس واقعہ پراز خودقدم اٹھاتے ہوئے ضلع جج کو جائے واردات کا دورہ کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی تھی۔

Birbhum gang rape case: SC takes cognisance, notice to Government

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں