پتھری بل انکاؤنٹر - کورٹ مارشل کے فیصلے کی پانی متاثرہ کنبہ کو سونپی جائے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-15

پتھری بل انکاؤنٹر - کورٹ مارشل کے فیصلے کی پانی متاثرہ کنبہ کو سونپی جائے

سرینگر کی ایک نچلی عدالت نے آرمی کوحکم دیا ہے کہ وہ 2000ء میں ہوئے پھتری بل فرضی انکاؤنٹر میں ملوث 5آر می اہلکاروں کو کلین چٹ دیئے جانے سے متعلق کورٹ مارشل کے فیصلے کی نقل 4ہفتے کے اندر متاثرین کے اہل خانہ کو فراہم کرے۔ عدالت نے آرمی کوحکم دیا کہ تصادم کے معاملے کوبند کرنے کے متعلق اپنے فیصلے کی نقل اور سی بی آئی کی طرف سے دائر کردہ چارج شیٹ کی کاپی بھی پیش کرے۔ خیال رہے کہ آرمی کورٹ مارشل نے گزشتہ ماہ فوجیوں کو کلین چٹ دیتے ہوئے اس معاملہ کوبند کردیاتھا۔ آرمی نے20جنوری کو عدالت کو مطلع کیاتھا کہ کورٹ مارشل نے بادی النظر میں فوجیو ں کے خلاف کوئی معاملہ نہیں پایا ہے ۔ تاہم کورٹ مارشل کے فیصلے کی نقل متاثرہ کنبہ کوفراہم نہیں کی گئی ہے ۔ فرضی تصادم کے میں مارے گئے افراد میں سے ایک کے گھر والوں نے جموں وکشمیر ہائی کورٹ بار اسوسی ایشن کی معرفت عدالت سے درخواست کی ہے کہ اسے کورٹ مارشل کے فیصلے کی نقل اوردیگر دستاویزات کی کاپیاں فراہم کی جائیں۔ عرض گزار کی دلیل ہے کہ فرضی تصادم میں مارے گئے شہریو ں کے رشتہ دار اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ وہ کورٹ مارشل کے تفصیلی فیصلے کی نقل اور سی بی آئی چارج شیٹ کی نقل آرمی کورٹ یا سی بی آئی اسپیشل برانچ چندی گڑھ سے حاصل کرسکیں۔ خیال رہے کہ 26مارچ 2000پتھری بل میں ایک فرضی تصادم میں پانچ لوگو ں کو ہلاک کردیاگیاتھا۔ آرمی نے دعویٰ کیاتھاکہ یہ لوگ غیر ملکی جنگجو تھے اور چھتی سنگھ پورا میں سکھوں کے قتل میں ملوث تھے ۔ تاہم بعد میں یہ بات ثابت ہوگئی تھی کہ یہ پانچوں افراد مقامی باشندے تھے اورانہیں سکیورٹی فورسیز کے اہلکار پکڑ کر لے گئے تھے۔

Closure of Pathribal fake encounter case; Army asked to provide copy of judgement to victims' family

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں