پاکستان - بھگت سنگھ کے آبائی مکان و اسکول مرمت کیلیے 80 ملین روپے مختص - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-18

پاکستان - بھگت سنگھ کے آبائی مکان و اسکول مرمت کیلیے 80 ملین روپے مختص

لاہور
(پی ٹی آئی)
پاکستانی صوبہ پنجاب میں مشہورمجاہدآزادی بھگت سنگھ کے آبائی مکان ،اسکول اورموضع کی برقراری،اس کی تزئین ومرمت سے متعلق80ملن روپئے پرمشتمل پراجکٹ کومنظوری حاصل ہوگئی ہے۔فیصل آبادضلع کوارڈنیشن آفیسرنورالامین مینگل نے پی ٹی آئی کوبتایاکہ ہم جنگ آزادی کے ہیروکے اسکول اورآبائی مکان کی تزئین ومرمت کے لیے80ملین روپئے کابجٹ مختص کررکھاہے۔مختص رقم کاایک حصہ ان کے موضع کی ترقی اورصورتگری پربھی خرچ کیاجائے گا۔موضع،پینے لائق پانی اورمناسب ڈرنیچ نظام سے ہنوزمحروم ہے۔مینگل نے یہ وضاحت بھی کہ کی فیصل آباد کے باشندے اس پرفخرمحسوس کرتے ہیں کہ بھگت سنگھ اسی سرزمین کے سپوت تھے۔علاوہ ازیں وہ اس موضع کوبھگت سنگھ ٹاؤن سے موسوم کئے جانے کے بھی خواہاں ہیں۔
Bhagat Singh's house and school in Pakistan gets Rs 80 million

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں