قاہرہ
(پی ٹی آئی )
مخالف حکومت مظاہرین کی ہلاکت کے لئے اکسانے کے الزامات پر معزول صدر مرسی کے خلاف مقدمہ کو آج 4فروری تک کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے ۔ جب کہ ان کے وکیل نے اعادہ کیا کہ وہ اب بھی مصر کے حکمراں ہیں ۔ مصری اور 14دوسروں کے خلاف اس کیس کی سماعت کرنے والے قاہرہ کی فوجداری عدالت نے مقدمہ کو منگل تک کے لئے ملتوی کیا ۔ اخبار اہرام آن لائن نے یہ اطلاع دی ۔ سماعت کے دوران 62سالہ لیڈر اور دوسرے ملزمین نے اپنی پیٹھ ججوں کی طرف کردی اور گزشتہ سال اگست میں موافق مرسی احتجاجیوں پر پولیس کے تشدد کریک ڈاؤن کے خلاف جدوجہد کی علامت ربع کا نشان بنایا ۔ سماعت کت دوران مرسی کے وکیل محمد سلیم الاویٰ نے ادعا کیا کہ وہ اب بھی صدر ہیں کیونکہ انھوں نے استعفی نہیں دیا ہے ۔
Mursi's murder trial postponed to Feb. 4
2014-02-02
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں