کانگریس کے اندرونی انتخابات کیلئے ویرپا موئیلی کے داماد کا سافٹ وئر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-22

کانگریس کے اندرونی انتخابات کیلئے ویرپا موئیلی کے داماد کا سافٹ وئر

لوک سبھاانتخابات کیلئے امیدواروں کے انتخابات کیلئے کانگریس پارٹی کے نائب صدرراہل گاندھی کی طرف سے تجویزکردہ نئے تجربے،امریکہ کی طرزپرپارٹی کے اندرونی انتخابات’’کانگریس پرائمری‘‘کاماسٹرمائنڈکون ہے؟جی وہاں........آنندآڈوکولی اس طرح اس آننداڈوکولی کوایک معمولی سافٹ وےئرانجینئر نہ سمجھیں۔سماجی کارکن کے طورپرتبدیل ہونے والے ایک صنعت کارکہنابھی مشکل ہے مگریہ بات سچ ہے کہ49سالہ آنندآڈوکولی مرکزی وزیرپٹرولیم ویرپاموئیلی کے دامادضرورہیں۔ملک کے15لوک سبھاحلقوں میں امیدواروں کاانتخاب اندرونی انتخابات کے ذریعہ کئے جانے کیلئے تیارکئے گئے سافٹ وےئر کے پیچھے ماسٹرمائنڈکے طورپرکام کرنے والے انجینئرویرپاموئیلی کے دامادآنندآڈکولی ہیں۔تعجب کی بات یہ ہے کہ آنندآڈکولی کی طرف سے تیارکے گئے سافٹ وےئرکے ذریعہ ہی اپنے مستقبل کافیصلہ کرنے کی عرض سے ان کے سالے یعنی ویرپاموئیلی کے فرزندہرشاموئیلی مینگلورسے اس انتخابات کاسامناکرنے والے ہیں۔آنندآڈوکولی پارٹی کے اندرونی انتخابات کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ترجمان اوراس کی تشہیرکاایک حصہ ہیں۔کانگریس پارٹی میں ایک اہم ذمہ داری نبھانے کے باوجودآنندآڈکولی زیادہ ترسرخیوں یامیڈیاکے سامنے آئے بغیرخفیہ طورپرہی کام انجام دے رہے ہیں۔میڈیاسے دوررکھے اپنے ویب سائٹ www.adkoli.net پریہ کہتے ہیں کہ ملک کی سیاست میں تبدیلی کے بارے میں غورکرنے میں ہی زیادہ وقت گذاررہاہوں۔بنگلورکے مضافات میں واقع ایک چھوٹے سے فارم ہاؤس میں قیام کئے ہوئے آنندآڈکولی کوبیوی سشمایعنی ویرپاموئیلی کی بیٹی ڈاکیومینٹری فلم میکر کے طورپرکام انجام دے رہی ہیں۔ان کے دوبچے کبیراورسیری مقامی ایلمنٹری اسکول میں زیرتعلیم ہیں،ان کاکہناہے کہ ان کی زندگی میں عالمی سطح کے کئی تجربوں کاسامناہواہے۔مگراس وسیع ملک میں اس مرتبہ بڑے پیمانے پرتبدیلی لانے کاموقع ملاہے۔آڈکولی کے سافٹ وےئرکے بارے میں بات کرتے ہوئے بنگلورنارتھ حلقے کے کانگریس پارٹی کے متوقع امیدوارپارٹی کے قومی ترجمان ایم وی راجیوگوڑانے بتایاکہ راہل گاندھی کے پارٹی کے اندرونی اتحادکوبرقراررکھنے کی کوششوں کوکامیاب بنانے کیلئے پارٹی کے اندرایک منی الیکشن کمیشن کوہی آنندآڈکولی نے تیارکردیاہے۔کانگریس پارٹی کی طرف سے اس مرتبہ انتخابات میں تشہیرکیلئے استعمال کئے جانے والے نئے تجربات کے پیچھے آنندآڈکولی کاتکنیکل ذہن کام کرے گا۔آڈکولی کے خاندان کاتعلق اترکنڑاضلع کے کمٹہ تعلقہ کے آڈکولی دیہات سے ہے۔اس خاندان سے تعلق رکھنے والے آنندآڈکولی نے بنگلورمیں تعلیم حاصل کی ہے۔جس کے بعدنارتھن الینائس امریکہ میں کمپیوٹرسائنس میں ایم ایس کی ڈگری حاصل کی اورامریکہ،برطانیہ،آسٹریلیا اورہندوستان کی معروف کمپیوں میں خدمات انجا م دئیے۔آنندآڈکولی کانگریس پارٹی کے اندرونی انتخابات کی کوآرڈینیشن کمیٹی کے ترجمان اورتشہیری شعبہ کاایک اہم حصہ مانے جاتے ہیں۔ویرپاموئیلی کی بیٹی سشماکے ساتھ ان کی شادی ہوئی ہے۔بنگلورکے مضافات میں واقع ایک چھوٹے سے فارم ہاؤزمیںیہ مقیم ہیں ان کی بیوی سشماڈاکیومینٹر ی فلم میکر کے طورپرکام کررہی ہیں،ان کے نچے کبیراورسری مقامی ایلمنٹری اسکول میں زیرتعلیم ہیں۔

Veerappa Moily’s son-in-law Anand Adkoli is Congress’ tech brain

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں