شعبہ صحت میں بہتری کیلئے پڑوسی ممالک سے سبق لیا جائے - امرتیہ سین - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-21

شعبہ صحت میں بہتری کیلئے پڑوسی ممالک سے سبق لیا جائے - امرتیہ سین

کولکاتا
(یواین آئی)
نوبل انعام یافتہ ماہراقتصادیات اورصحت کی خدمات کوبہتربنانے کے لئے الیونتھ کلکتہ گروپ ورکشاپ کے صدرڈاکٹرامرتیہ سین نے کہاہے کہ ملک میں صحت کے شعبہ کوبہتربنانے کیلئے ہندوستان کوپڑوسی ممالک سے سبق لیناچاہیے۔ہندوستان میں صحت کے شعبہ اوراس کی خدمات کوبہتربنانے کے لئے منعقدتین روزہ ورکشاپ میں چین،تھائی لینڈاوربنگلہ دیش کے بھی نمائندے شرکت کررہے ہیں۔پروفیسرسین نے کہاکہ چین نے صحت کے شعبہ میں بہت ہی اہم اقدام کیے ہیں۔تھائی لینڈاوریہاں تک کہ بنگلہ دیش نے بھی اس شعبے میں کافی اصلاحات کی ہیں۔بنگلہ دیش کے شعبہ صحت کی صورتحال ہندوستان سے کافی بہتردکھائی دے رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان کے پڑوسیوں میں چین،بنگلہ دیش کے علاوہ کوریا،تائیوان،ہانگ کانگ اورسنگاپورنے بھی صحت کے شعبہ میں کافی اصلاحات کی ہیں۔اس کی وجہ سے ان کے معیارزندگی میں بھی کافی بہتری آئی ہے،لیکن ہندوستان میں اس سمت میں صورتحال انتہائی خراب ہے۔اگرچہ کچھ ریاستوں میں حالات میں تبدیلی آئی ہے،جن میں کیرالہ،تامل ناڈو،ہماچل پردیش جیسی ریاست ہیں۔کیرالہ کاجہاں تک سوال ہے،وہاں نجی صحت خدمات میں بہتری آئی ہے۔اس میں نقصان کچھ نہیں ہے،لیکن ضرورت پبلک ہیلتھ سسٹم کومضبوط کرنے کی ہے۔دنیامیں ایساکوئی ملک نہیں،جہاں صحت شعبہ کے لئے حکومت پرانحصارنہیں ہے۔حکومت کارول اس میں بہت ہی اہم ہوتاہے۔اس سمت میں عوام میں تعلیم اوربیداری پیداکرنابھی ضروری ہے۔عوام اگرتعلیم یافتہ ہوتے ہیں توصحت کے شعبہ میں بھی بہتری نظرآئے گی۔مغربی بنگال کی صورتحال کے بارے میں پروفیسرسین کاکہناتھاکہ موجودہ صورت حال پہلے کی حکومت کی وجہ سے کافی خراب تھی مگراب کچھ بہتری آئی ہے۔وہیں مرکزی صحت کے سکریٹری کیشودیشوراج کے تبادلے تبادلے پراظہارخیال کرتے ہوئے پروفیسرسین کاکہناتھاکہ وہ دیشوراج کوقریب سے جانتے ہیں۔انہیں کھلے ذہن والااوربڑاشخص کہاجاسکتاہے۔ان کے تبادلے کے فیصلے کے پیچھے کیاوجہ ہے،وہ نہیں جانتے۔اس سلسلے میں عوام کے سامنے واضح کرناچاہیے۔کلکتہ گروپ کابھی یہی خیال ہے کہ صحت کے شعبہ میں اصلاحات ایک پیچیدہ اورطویل مدتی عمل ہے،جس میں مسلسل قیادت اورتوجہ ضروری ہے۔بہترکارکردگی کامظاہرہ کرنے والوں کے تبادلے سے اصلاحات کے عمل اورمنصوبہ بندی کاعمل متاثرہوتاہے۔

Amartya Sen's prescription: Improve basic healthcare

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں