دہلی میں رشوت ستانی میں کمی کے دعوے سے متعلق وضاحت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-19

دہلی میں رشوت ستانی میں کمی کے دعوے سے متعلق وضاحت

ادارہ’’ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل‘‘سے ملی ایک اطلاع کے حوالہ کی نغزش سے پریشان عام آدمی پارٹی(اے اے پی)نے آج ایک وضاحت جاری کی ہے جس میں کہاگیاہے کہ ادارہ کے سروے کے بارے میں اس(پارٹی)کو’’غلط اطلاع‘‘ملی تھی،ادارہ کے حوالہ سے ملی اطلاع میںیہ دعوی کیاگیاتھاکہ دہلی میں رشوت ستانی کم ہوگئی ہے۔بتایاجاتاہے کہ شاذیہ علمی نے غلط طورپراس اطلاع کاحوالہ دیاتھا۔پارٹی کے جاری کردہ بیان میں کہاگیاہے کہ’’عام آدمی پارٹی لیڈرشاذیہ علمی کوایک سروے کے بارے میں علم ہواکہ دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت آنے کے بعدرشوت ستانی کی سطحوں میں ڈرامائی کمی ہوئی ہے۔چونکہ یہ اطلاع ایک ایسے شخص سے ملی تھی جوٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کاملازم تھا،شاذیہ علمی نے یہ فرض کرلیاکہ یہ(اطلاع)ادارہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے سروے پرمبنی ہے‘‘۔اروندکجریوال نے شاذیہ علمی کے اخباری بیان کی تائید کرتے ہوئے کل سی آئی آئی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاتھاکہ اقتدارپراے اے پی کے فائزہونے کے بعددہلی میں رشوت ستانی کے واقعات میں زبردست کمی آئی ہے۔بیان میں مزید کہاگیاہے کہ’’اس کے بعد سے ہمیں معلوم ہواہے کہ سروے کاکوئی تعلق،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل سے نہیں ہے اورجس ذریعہ سے شاذیہ علمی کواطلاع ملی تھی اس نے،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل سے علیحدہ گی اختیارکرلی ہے۔ہمیں غلطی پرافسوس ہے‘‘۔

Transparency rubbishes AAP's claim of reduced corruption in Delhi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں