قانون ساز کونسل میں تصرف بل 2014 ندائی ووٹ سے منظور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-14

قانون ساز کونسل میں تصرف بل 2014 ندائی ووٹ سے منظور

آندھراپردیش قانون سازلونسل میں تصرف بل2014اورمالیاتی ذمہ داری اورموازنہ نظم ونسق ترمیمی بل2013کوندائی ووٹ سے منظورکرلیاگیا۔قبل ازیں آج بھی قانون سازکونسل میں تلنگاہن سے تعلق رکھتنے والے ارکان نے آندھراپردیش تنظیم جدیدبل2013کومستردکئے جانے کے مبینہ فیصلہ کی وضاحت کرنے کامطالبہ کرنے لگے۔تلنگانہ کے ارکان اس مسئلہ پرصدرنشین کونسل ڈاکٹراے چکراپانی سے روکنگ دینے کی خواہش کی جس پرصدرنشین نے ریکارڈس کادوبارہ جائزہ لینے کاتیقن دیا۔اس تیقن کے قطع نظرتلنگانہ ارکان نے ایک آوازہوکرکہاکہ جس بل کوصدرجمہوریہ کی جانب سے مباحث کے لئے بھیجاگیاتھااس بل کومستردکرنے قراردادپیش کیاجاناخلاف دستورہے۔نیزاس قراردادکواتفاق رائے منظورہ قراردیاجاناسراسرجھوٹ پرمبنی ہے۔تلنگانہ ارکان کااستدلال تھاکہ ملک بھرمیں پروپگنڈہ کیاجارہاہیکہ آندھراپردیش قانون سازاسمبلی وکونسل میں مستردکردہ بل کوپارلیمنٹ میں پیش کیاگیاہے جبکہ یہ الزام سراسرغلط ہے۔ان قائدین نے کہاکہ اس تلخ حقیقت سے انکارنہیں کیاجاسکتاکہ ایوان کونسل علاقائی خطوط پرتقسیم ہوچکاہے لیکن اس بات کامطلب یہ نہیں کہ ہم نے ریاست کی تقسیم کے متعلق بل کومستردکرنے کی قراردادکی تائیدکی ہے۔اس قراردادکوپیش کئے جانے کی مہم نے مخالفت کی تھی۔ان نظریات کومستردکرتے ہوئے صدرنشین نے معمول کی کروائی شروع کرنے میں تعاون کرنے کی خواہش کی۔اپنے مطالبہ کونظراندازہوتاہوادیکھ کرتلنگانہ ارکان پوڈیم تک پہنچ گئے اورنعرے بلندکرنے لگے۔ایوان میں شوروغل کے مناظردیکھنے میںآئے جس کے باعث صدرنشین کونسل نے ایوان کی کاروائی کوایک گھنٹہ کے لئے معطل کردیا۔جب دوگھنٹہ بعدایوان کی کاروائی دوبارہ شروع ہوئی توریاستی وزیرفینانس انم رام نارائن ریڈی نے کونسل میں تصرف بل2014اورمالیاتی ذمہ داری اورموازنہ نظم ونسق تریمیمی بل2013پیش کیا۔جس کوندائی ووٹ سے منظورکرلیاگیا۔تصرف بل کی منظوری کے بعدصدرنشین کونسل ڈاکٹراے چکراپانی نے ایوان کی کاروائی غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا۔

the 'Andhra Pradesh Appropriation (vote-on-account) Bill, 2014 passed

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں