لوک سبھا انتخابات کیلئے عام آدمی پارٹی امیدواروں کی دوسری فہرست جاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-28

لوک سبھا انتخابات کیلئے عام آدمی پارٹی امیدواروں کی دوسری فہرست جاری

اروندکجریوال کی زیرقیادت عام آدمی پارٹی نے آج آنے والے لوک سبھاانتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کیا۔اطلاعات کے مطابق پارٹی نے اس فہرست میں لوک سبھاانتخابات کے لیے29امیدواروں کے ناموں کوقطعیت دی ہے۔ممتازامیدواروں میں راج موہن گاندھی(جومشرقی دہلی حلقہ سے کانگریس کے خلاف لوک سبھاانتخابات لڑیں گے)،سندیپ ڈکشٹ،پٹیالہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹردھرم ویربھارتی،سیکارکے میجرسریندرپونیا،سری نگرکے ڈاکٹررضابھٹ،الموڑاکے ایچ سی آریا،کانگڑا کے ڈاکٹر راجن سشانگ،سانگلی سے تعلق رکھنے والی ثمینہ خان،ودیشہ کے بھاگوت راجپوت اور جھنجھنو کے جنرل راج کادیان شامل ہیں۔یہ اقدام اس بات کاواضح اشارہ ہے کہ عام آدمی پارٹی آنے والے عام انتخابات کی تیاری زوروشورسے کررہی ہے اوراپنی حکمت عملی کوبہتربناتی جارہی ہے۔عام آدمی پارٹی کے لیڈریوگیندریادونے گزشتہ ہفتہ یہ واضح کیاتھاکہ ان کی پارٹی کجریوال کی زیرقیادت لوک سبھاانتخابات لڑے گی۔عام آدمی پارٹی نے اتوارکولوک سبھاانتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست کااعلان کیاتھا۔اس فہرست میں اشوتوس۔مکل ترپاٹھی،باباہردیو، سبھاس واڑے،انجلی دمانیہ،سومیندرڈھاکہ،جرنیل سنگھ،ڈاکٹرجیالال را،کماروشواس،یوگیندریادو،مینک گاندھی۔میدھاپاٹکر،میراسانیال،ہابون پینگ،بلیرام پندھارے،آکوک اگروال،لنگ راج،ہرویندرسنگھ پھولکا،یوگیش دہیااورخالدپرویزکے نام شامل تھے۔جاریہ ماہ کے اوائل میں کجریوال نے دہلی اسمبلی میں جن لوک پال بل کی ناکامی کے مسئلہ پراپنی حکومت کا استعفی پیش کردیا۔کانگریس اوربی جے پی نے عام آدمی پارٹی حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے جن لوک پال بل کی سخت مخالفت کی تھی۔کانگریس،عام آدمی پارٹی حکومت کی باہرے تائیدکررہی تھی۔اس کے باوجوداس نے کجریوال حکومت کے جن لوک پال بل کوغیردستوری قراردیتے ہوئے اس کی تائیدسے انکارکردیاتھا۔

AAP releases second list of candidates for Lok Sabha elections

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں