پرانے شہر کی خبریں - old city news 19 feb 2014 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-19

پرانے شہر کی خبریں - old city news 19 feb 2014


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-feb-19

اعتماد نیوز
ضلع کلکٹر حیدرآباد مسٹر مکیش کمار مینا کے ساتھ ایم ایل اے حلقہ کاروان مقتدا افسر خان نے ابراہیم باغ علاقے کا دورہ کرتے ہوئے سرکاری اراضیات پر ناجائز قبضوں سے واقف کروایا اور بتایا کہ لینڈ گرابرس نے باؤنڈری وال تعمیر کر لی ہے۔ ناگرجنا کنسٹرکشن کی طرف سے سرکاری اراضی اور متصل موقوفہ اراضی کو اپنی حدود میں شامل کر لینے سے بھی واقف کروایا گیا جو ابراہیم باغ کے قبرستان کی موقوفہ اراضی ہے۔ لنگر حوض علاقے میں بھی سرکاری اراضیات پر ناجائز قبضون سے ضلع کلکٹر کو رکن اسمبلی نے واقف کرواتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ناجائز قبضوں پر جو چشم پوشی اختیار کی جا رہی ہے اس کا سدباب کیا جائے اور خاطی عہدیداروں کے خلاف بھی کاروائی کی جانی چاہیے۔
ضلع کلکٹر نے تحصیلدار (ایم آر او) کو ہدایت دی کہ وہ تین چار دن کے اندر سرکاری اراضیات پر ناجائز قابضین کا پتا چلا کر رپورٹ پیش کریں اور جہاں جہاں سرکاری اراضی ہے وہاں بورڈ لگا دئے جائیں۔

پریس نوٹ
تنظیم تحفظ اردو کے زیر اہتمام 19/ فروری کو اردو گھر مغل پورہ میں بین الاقوامی یوم مادری زبان کے ضمن میں ایک سمینار "مادری زبان" کے عنوان پر ڈھائی بجے دن منعقد ہوگا جس کی صدارت ڈاکٹر عابد رسول خان کریں گے۔ حافظ پیر شبیر احمد سمینار کا افتتاح کریں گے۔ پروفسیر ایس اے شکور ، سلطان احمد ، جی نارائن راؤ ، پروفیسر میر تراب علی ، ڈاکٹر محمد جنید ذاکر ، محمد کاظم علی خان ، محمد ارشد علی صدیقی ، ڈاکٹر محمد شفاعت علی ، ڈاکٹر رحیم رامش ، محمد خلیق الرحمٰن ، سمیرا نازنین اور محمد جلال الدین بحیثیت مہمان خصوصی و اعزازی شرکت و مخاطب کریں گے۔ سمینار کے فوری بعد اسی مقام پر اردو زبان پر موضوعاتی مشاعرہ ، اثر غوری کی صدارت میں منعقد ہوگا۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں