مصر میں 3600 سالہ قدیم ممی دریافت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-16

مصر میں 3600 سالہ قدیم ممی دریافت

قاہرہ
(آئی اے این ایس)
اسپینی ماہرین کی ایک ٹیم کوشہرلکژرمیں3600سال قدیم پتھرکاایک تابوت دریافت ہواہے جس میں ممی رکھی ہے۔مصرکے وزیرنوادرات محمدابراہیم نے ایک بیان میں کہاکہ دریائے نیل کے مغربی کنارہ پراس کی دریافت ہوئی۔ممی تقریبا1600قبل مسیح کی ہے۔محمدابراہیم نے بتایاکہ نودریافت ممی کی اہمیت اس وجہ سے بھی ہے کہ اس تابوت کاڈھکن پرندوں کے پروں کی مماثل ہے۔پتھرکاتابوت دومیٹرطویل اور50سینٹی میٹرعریض ہے۔وزارت فرعونی نوادرات کے سربراہ اعلی الاسفرنے بتایاکہ یہ نعش کسی اہم مدبر کی ہوسکتی ہے اوراس کاپتہ تابوت پرکندہ تحریر سے چلتاہے۔اسپینی ماہرین کی ایک ٹیم کے سربراہ جوزمینیول گلان نے بتایاکہ ہم نے اس علاقہ کی کھدائی31سال قبل شروع کی تھی۔انہوں نے یہ بھی بتایاکہ گذشتہ سال انہیں اسی علاقہ میں ایک چوبی تابوت ملاتھاجس میں5سال کے ایک بچے کاممی محفوظ رکھاتھا۔

Egypt dig unearths 3600-year-old mummy

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں