کشمیراقوام متحدہ کی حل طلب مسائل کی فہرست میں موجودنتیجہ خیزمذاکرات کیلئے ہندوستان کودعوت۔نوازشریف کی تقریر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-06

کشمیراقوام متحدہ کی حل طلب مسائل کی فہرست میں موجودنتیجہ خیزمذاکرات کیلئے ہندوستان کودعوت۔نوازشریف کی تقریر

اسلام آباد
(پی ٹی آئی)
پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے آج ہندوستان کودعوت دی کہ وہ پاکستان کے ساتھ نتیجہ خیزمذاکرات شروع کرے۔نوازشریف نے ہندوستان سے کہاکہ وہ کشمیرمسئلہ کوحل کرنے نتیجہ خیزمذاکرات کاآغازکرے۔نوازشریف نے مقبوضہ کشمیراسمبلی کے مشترکہ اجلاس کامخاطب کرتے ہوئے ہندوستان سے مطالبہ کیاکہ وہ مسئلہ کشمیرکوحل کرنے نتیجہ خیزاورجامع مذاکرات شروع کرے۔نوازشریف نے کہاکہ جب تک کشمیریوں کی امنگوں اورخواہشوں کے مطابق مسئلہ کشمیرکوحل نہیں کیاجاتاتویہ خطہ بے اعتمادی سے دوچاررہے گااورکشیدگی جاری رہے گی۔’’یوم یگانگت کشمیر‘‘کے موقع پرپاکستان کے طول وعرض میں ریالیاں نکالی گئیں۔پاکستان ہرسال5فروری’’یوم یگانگت کمشیر‘‘مناتاآرہاہے۔1990سے یہ یوم منایاجارہاہے۔لشکرطیبہ کی محاذی تنظیم جماعت الدعوۃ پاکستان کے مختلف شہروں بشمول لاہوراوراسلام آبادمیں جلسے اورجلوس نکالنے جماعت الدعوۃ نے کے صدرحافظ سعیدنے لاہورمیں ریالی کامخاطب کیا۔حافظ سعیدممبئی حملوں کے سلسلہ میں ہندوستان کومطلوب ہے۔نوازشریف نے وزیراعظم بننے کے بعدسے ہندوستان سے تعلقات بہتربنانے کی کوشش کررہے ہیں تاہم خطہ قبضہ پرسات ہندوستانی فوجیوں کی ہلاکت کے بعدپھرسے دونوں ملکوں میں کشیدگی میں شدت پیداہوگئی۔نوازشریف نے ہندوستان سے امیدظاہرکی کہ پاکستان کے مثبت موقف کاجواب مثبت اندازمیں دے گااورخط قبضہ کے دونوں طرف رہنے والے کشمیریوں کو’’استصواب عامہ‘‘کاحق دینے تیارہوجائے گا۔نوازشریف نے کہاکہ خط قبضہ کی دونوں طرف رہنے والے کشمیریوں کی مشکلات اورمصائب ختم کرنے پاکستان نے مختلف اقدامات کئے ہیں۔ان اقدامات میں خطہ قبضہ کوکھول کردوطرفہ تجارت کاموقع فراہم کیاگیااوردونوں طرف کے لوگوں کوسفرکی اجازت دی گئی ہے۔ان اقدامات سے ظاہرہوجاتاہے کہ پاکستان اس علاقہ میں امن چاہتاہے۔وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ کشمیرمسئلہ اقوام متحدہ کے حل طلب مسائل کی فہرست میں موجودہے۔وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ مسئلہ کشمیرکوکشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرناضروری ہے،جب تک یہ مسئلہ حل طلب رہے گااس علاقہ میں کشیدگی جاری رہے گی۔اسی لیے وہ ہندوستان سے خواہش کرتے ہیں کہ وہ مسئلہ کشمیرحل کرنے پاکستان سے جامع مذاکرات کے لیے آگے آئے۔
Nawaaz Shareef invites india to talk on kashmir issue

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں