شوہر کی تنخواہ کی تفصیلات جاننے کا بیوی کو حق حاصل - سی آئی سی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-20

شوہر کی تنخواہ کی تفصیلات جاننے کا بیوی کو حق حاصل - سی آئی سی

نئی دہلی۔
(پی ٹی آئی)
سرکاری ملازمین کی بیویوں کو اپنے شوہر کے مشاہرہ کی تفصیلات کی جانکاری کا حق حاصل ہے جبکہ ان تفصیلات کو آر ٹی آئی قانون کے از خود انکشاف کردہ دفعہ کے تحت اختیارات کی بنیاد پر ان کے دفاترکو ایسی تفصیلات منظر عام پر بھی لانی چاہئے۔ سنٹرل انفارمیشن کمیشن نے یہ بات بتائی۔ سنٹرل انفارمیشن کمشنر ایم سریدھراچاریلو نے بتایاکہ ہر بیوی کو نگہداشت کے مقصد کی بنیاد پر بالخصوص شوہر کی یافت کی تفصیلات کی معلومات حاصل کرنے کا حق ہے۔ مزید برآں بیوی کو شوہر کے مشاہرہ کی تفصیلات کا حق حاصل ہے جو پبلک اتھاریٹی کا ملازم ہوتاہے۔ کمشنر نے مزید بتایاکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہ کا معاملہ تیسرے فریق کی معلومات سے نہیں جبکہ انہیں آر ٹی آئی قانون کی دفعہ 4(1)(B)(x) کے تحت رضاکارانہ طورپر ظاہر کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے بتایاکہ ملازم کی تنخواہ یا اسی پبلک اتھاریٹی کے عہدیدار کی تنخواہ کے بارے میں معلومات کو سہ فریقی معلومات نہیں سمجھاجاسکتا ہے۔ سرکاری عہدیداران سہ فریقی معلومات کے جواز کے تحت تنخواہ کے بارے میں آر ٹی آئی درخواستوں کو مسترد نہیں کرسکتے ہیں۔ اچاریلو نے حکومت دہلی کے محکمہ داخلہ کو خبر دار کیا کہ معلومات کی فراہمی اور مماثل اقدام ناروا ہوگا اور اس کے نتیجے میں جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔ قبل ازیں جیوتی سہراوت نے محکمہ داخلہ (عمومی) میں برسرکار اپنے شوہر کی تنخواہ کی سلپ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد یہ انتباہ دیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں