ایر انڈیا کے 24 ہزار ملازمین کو مفت ٹکٹس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-20

ایر انڈیا کے 24 ہزار ملازمین کو مفت ٹکٹس

نئی دہلی۔
(پی ٹی آئی)
اگرچیکہ ایرانڈیا کو رواں مالی سال 3900کروڑ روپئے کے نقصانات کی توقع ہے اوراس پر 35ہزار کرور روپئے قرض کا بوجھ بھی موجود ہے اس کے باوجود ایرلائنس اپنے 24ہزار ملازمین کو مفت فضائی سفر ٹکس فراہم کررہی ہے۔ موجودہ ڈائرکٹرس اور جوائنٹ منیجنگ ڈائرکٹرس جیسے اس کے سرکردہ عہدیداروں کو ہرسال 26مفت ٹکٹوں کے حصول کا "پیاسج ان ٹائلٹمنٹ ، ویکیشن ٹروایل" اسکیم کے تحت یہ ٹکٹس دئیے جاتے ہیں، دیگر ملازمین جنہوں نے ایک سال تا 20سال خدمات انجام دئیے ہوں وہ 8مفت ٹکٹوں کا استحقاق رکھتے ہیں جبکہ 20سال سے زائد عرصہ تک خدمات انجام دینے والے ملازمین کو 12 ٹکٹوں کا حق حاصل ہے۔ نصف تعداد میں ٹکٹیں بین الاقوامی سفر کیلئے استعمال کی جاسکتی ہیں۔ اسکیم میں یہ واضح کردیا گیا کہ رخصتی سفر کرنے والے مماثل ملازمین کی تعداد کا تعین ایر لائن کے شعبہ تجارت کرے گا۔ اسکیم ایک ایسے وقت نافذ کی جارہی ہے جبکہ بین الاقوامی ایرلائن کو 2013-14 میں نقصانات کی مالیت 5200 ہزار کروڑ روپے کے بھاری قرض کا بھی سامنا ہے۔ وظیفہ یات ملازمین اپنے وظیفہ کے سبکدوشی کے وقت جو سہولت حاصل کررہے تھے، موجودہ ملازمین اس سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ اسکیم میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ غیر معمولی حالات میں کوئی بھی ملازم بھائیوں، بہنوں، داماد اور بہو کے سفرکیلئے زیادہ سے زیادہ 4 مرتبہ اپنے ٹکٹوں کو استعمال کرسکتا ہے۔ 2007ء میں انضمام سے قبل دو سابقہ ایرلائنس کے عہدیداروں کوکسی پابندی کے بغیر اندرون ملک سفر کی سہولت حاصل تھی تاہم اب اسے برخواست کردیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں