مجھے سازش کا شکار بنایا گیا ہے - پاکستانی صحافی مہر تارڑ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-20

مجھے سازش کا شکار بنایا گیا ہے - پاکستانی صحافی مہر تارڑ

(پی ٹی آئی)
ششی تھرورکے تنازعہ کامرکزقراردئیے جانے پرپاکستانی صحافی مہرتارڑنے دعوی کیاکہ سننداپشکرکے ساتھ ازدواجی اختلاف میں ان کاکوئی رول نہیں ہے جبکہ انہیں سازش کاشکاربنایاگیاہے۔تارڑنے جنہوں نے جمعہ کوپشکرکے انتقال کے بعد ٹوئٹرپراپنے پروفائل تصویرکو جلتی ہوئی شمع میں تبدیل کردیا،بتایاکہ انہوں نے اپریل میں ہندوستان میں اوربعدازاں گذشتہ جولائی میں ششی تھرورسے دومرتبہ ملاقات کی تھی۔لاہورکی45سالہ خاتون صحافی نے کل رات جیوٹی وی سے بات چیت کے ودران بتایاکہ وہاں بہت سے لوگ موجودتھے جس وقت میں نے ان کے تذکرہ کے ساتھ مضمون قلم بند کیاتھاتب شایدان کی اہلیہ کویہ بات پسندنہیں آتی تھی ایک ایسی خاتون جس سے وہ خودواقف نہیں ہیں وہ ششی تھروں کی اتنی ستائش کرے۔لہذاانہوں نے ششی تھرورکومجھ سے بات چیت کرنے سے روک دیا۔اس کے باوجود ششی تھرورٹوئٹرپرمیراپیچھاکرتے رہے جس پرانہوں نے ٹوئٹرپرتارڑسے ربط ختم کردیاتھا۔انہوں نے بتایاکہ وہ اس بات سے واقف نہیں کہ فون یاامی میل پراپنے شوہرسے بات چیت کے دوران انہیں کس بناء پرمیرامعاملہ اٹھایاگیاہے۔انہوں نے بتایاکہ میں نے ششی ٹھروسے اس نوعیت کی بات چیت کی تھی جودنیاکے کسی بھی مقام پرکسی بھی فردکے ساتھ کی جاسکتی ہے۔تارڑنے جو13سالہ بچے کی ماں ہیں،بعدازاں حیرت انگیزطورپرپشکرکوبھرپورتنقیدکانشانہ بنایا۔ انہوں نے سوالیہ اندازمیں بتایاکہ آیاآپ نے اپنے گوگل کو دیکھاہے؟آپ کوپتہ چلے گاکہ مئی اورجون سے ہی ان کے ازدواجی مسائل پیداہونے لگے تھے۔میں ان لوگوں کی زندگی میں شامل نہیں تھی۔اس وقت پشکرمجھے نہیں جانتی تھی اورنہ کسی بھی بات کامجھ پرالزام دے رہی تھیں۔انہوں نے بتایاکہ گاگل سے استفادہ کرتے ہوئے ان کے نام دیکھئیے جبکہ آپ کواس بات کاپتہ چلے گاکہ شادی ٹوٹنے والی ہے۔انہوں نے بتایاکہ\'\'جنت میں مصیبت،پریوں کاقصہ ختم ہوچکاہے\'\'۔مدت طویل سے ان کی شادی کے بارے میں خبریں شائع ہوتی رہیں۔انہوں نے بتایاکہ پشکرنے سب سے پہلے ان پرپہلی مرتبہ تنقیدکی جبکہ انہوں نے قبل ازیں چیف منسٹر جموں وکشمیر عمرعبداللہ سے انٹرویولیاتھا۔پشکرنے اپنے ٹوئٹرپربتایاتھاکہ ہمارے چیف منسٹر نے کس بناء پرایک پاکستانی صحافی سے بات چیت کی ہے؟۔تارڑنے بتایاکہ پشکرکاکہناہے کہ سب سے پہلے پاکستان فوج روانہ کرتاہے،اوربعدازاں صحافیوں کوبھیجتاہے۔تارڑنے بتایاکہ پشکران سے جھگڑنے لگیں۔انہوں نے خودکوسازش کاشکاربتایا۔انہوں نے بتایاکہ میرے ساتھ سب کچھ ہواہے۔یہاں بیٹھی ایک پاکستانی خاتون ان کی ازدواجی زندگی کودھکانہیں پہنچاسکتی ہے۔تارڑنے پشکر پرالزام عائدکیاہے کہ ہمیشہ وہ کسی نہ کسی مسئلہ سے دوچاررہتی تھیں۔
victim of a conspiracy Mehr Tarar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں