مذہبی بنیاد پرستی کے خلاف انتباہ - بشار الاسد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-20

مذہبی بنیاد پرستی کے خلاف انتباہ - بشار الاسد

دمشق
(آئی اے این ایس)
صدرشام بشارالاسد نے کہاکہ شامی معاشرہ بنیادپرست مذہبی ذہنیت برداشت نہیں کرے گا۔انہوں نے وضاحت کی کہ یہ انتہائی خطرناک ذہنیت ہے جس سے صرف شام کوہی نہیں بلکہ خطہ کے تمام ممالک کوبھی خطرہ لاحق ہے۔امریکہ،سوئیڈن،سوئیزرلینڈ،لبنان اورشام کے پادریوں پرمشتمل انجلیکن چرچ وفودکے ساتھ ایک اجلاس کے دوران بشارالاسدنے کہاکہ مغرب کے ساتھ ایک قباحت اورمسئلہ یہ ہے کہ اس کے بیشترقائدین خطہ کے حقائق اروان کی نوعیت کے علاوہ اس کے عوام کے مفادات کوسمجھنے سے قاصرہیں۔ژنہوانیوازایجنسی نے مقامی میڈیاکے حوالہ سے مزیدبتایاکہ بشارالاسدنے خصوصی طورپراس نکتہ پرزوردیاکہ مغربی قائدین کی اکثریت تنگ نظری پرمبنی اپنے مفادات پرتوجہ مرکوزرکھتی ہے جن کاخطہ کے عوام کے مفادات سے دورکابھی واسطہ نہیں۔وفدمیں شامل ارکان نے اپنی جانب سے شام کے ساتھ یکجہتی کااظہارکرتے ہوئے شام کے امورمیں غیرملکی مداخلت کی مخالفت کی۔انہوں نے یہ توقع بھی ظاہرکی کہ ملک میں امن واستحکام ضروربحال ہوگاجوثقافتی اورمذہبی تنوع کاایک خوبصورت نمونہ ہے۔حکومت شام نہ ضرف خودپربلکہ علاقائی دوردرازے کے ممالک پربھی دہشت گردحملوں کے خلاف ہوشیاراورتشویش کااظہارکرتی رہی ہے۔شام میں بشارالاسدحکومت کاتختہ الٹنے کیلئے غیر ملکی جہادی،جن میں یوروپی بھی شامل ہیں،فلکی باغیوں کے شانہ بہ شانہ لڑرہے ہیں۔
Assad Warning against religious fundamentalism

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں