پاکستانی کنٹونمنٹ پر بم حملہ - 22 فوجی ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-20

پاکستانی کنٹونمنٹ پر بم حملہ - 22 فوجی ہلاک

اسلام آباد/پشاور
(پی ٹی آئی)
پاکستانی طالبان نے ملک کے شوزش زدہ شمال مغربی علاقہ کے ایک کنٹونمنٹ پرحملہ کرکے کم ازکم22فوجیوں کوہلاک کردیا۔دھماکہ،کرایہ پرلی گئی ایک کارمیں ہواجس کے ذریعہ فوجیوں کوبنوسے شمالی وزیرستان منتقل کیاجاناتھا۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ کارمیں دھماکواشیاخفیہ طورسے رکھاگیاتھاجوبنو۔میراں شاہ روڈپررزمک گیٹ اوراحمدی چوک کے قریب دھماکہ کے ساتھ اُڑگیا۔سیکیورٹی فورسیزنے یہ بھی بتایاکہ اس دھماکہ میں38فوجی زخمی بھی ہوئے۔اس دھماکے کی ذمے داری تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی)نے قبول کرلی ہے۔ٹی ٹی پی کے ترجمان شاہداللہ شاہدنے ڈان ڈاٹ کام کوبتایاکہ سیکیورٹی فورسزپرمزیدحملے جاری رہیں گے۔یہ علاقہ رزمک کیڈٹ کالج کے قریب موجودہے اوردھماکے کے بعدسیکیورٹی اور امدادی تیمیں وہاں پہنچ گئی ہیں۔ذرائع نے پندرہ اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے خیال ظاہرکیاہے کہ یہ خودکش حملہ ہوسکتاہے۔واضح رہے کہ اس بم دھماکے میں سیکیورٹی فورسزکے ساتھ ساتھ سویلین بھی ہلاک ہوئے ہیں۔اس کے بعدسیکیورٹی اوراحساس اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کوگھیرے میں لیکرواقعے کی تفتیش شروع کردی۔ٹی ٹی پی کے ترجمان شاہداللہ نے سی این این کوانٹرویودیتے ہوئے کہاکہ وہ پاکستانی ریاست سے جنگ کے حصے کے طورپرسیکیورٹی فورسزکونشانہ بناتے رہیں گے۔انٹیلی جنس ذرائع نے ہلاک ہونے والوں کے تازہ اعدادوشمارپیش کئے ہیں جس میں22افرادکی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہیاورکہاہے کہ38افرادزخمی ہوئے ہیں۔اس پرانٹرسروسزانٹیلی جنس نے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔فیشل انٹیلی جنس ذرائع نے کہاہے کہ فوجی قافلے میں ملٹری اور سویلین گاڑیا ں شامل تھیں۔جورزمک گیٹ سے میرانشاہ جانے کی تیاریاں کررہی تھیں۔ایک فلائنگ کوچ میں دھماکہ ہواجس میں اٹھارہ افرادہلاک ہوئے جبکہ دوسری گاڑی میں چارلوگ لقمہ اجل بنے۔ذرائع نے بتایاکہ بم ان گاڑیوں میں نصب تھے جسے نجی طورپرکرائے پرلیاگیاتھا۔وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے واقعے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے آئی جی فرنٹےئر کورسے ٹرانسپورٹ کیلئے پرائیوٹ گاڑیوں کوکرائے پرلینے کی وضاحت طلب کی ہے۔بنوں صوبہ خیبرپختونخواہ کے شمال مغربی خطے کاایک اہم شہرہے اوریہی شہروزیرستان کے قبائلی علاقے تک رسائی کاایک اہم گیٹ وے ہے۔نبوں شہرپشادرسے150کلامیٹرکے فاصلے پرواقع ہے۔یہی وجہ ہے کہ بنوں شہرکوآئے دن حملوں کانشانہ بنایاجاتارہتاہے۔اپریل2012بنوں جیل پردہشت گردوں نے ایک منظم حملہ کیاتھااور384قیدیوں کوچھڑالیاگیاتھاجن میں تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی)کے اہم ارکان شامل تھے۔صدرممنون حسین نے اس حملہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ایک پیام میں انہوں نے کہاکہ ایسے بزدلانہ حملوں سے قانون نافذکرنے والی ایجنسیوں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔دہشت گردی اورعسکریت پسندی کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔
Pakistani cantonment bomb attack

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں