ریلوے احاطوں میں کوڑا کرکٹ پھینکنے پر 50 ہزار افراد پر جرمانے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-12

ریلوے احاطوں میں کوڑا کرکٹ پھینکنے پر 50 ہزار افراد پر جرمانے

حیدرآباد
(یو این آئی )
ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے اپریل تادسمبر ریلوے احاطوں میں کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے 1.02کروڑ روپئے کی آمدنی حاصل کی ہے ۔ مالیاتی سال 2013-14کے ابتدائی 9ماہ میں 50668کے خلاف جرمانے عائد کیے گئے جو ریلوے احاطوںں میں کوڑا کرکٹ پھینکنے کے مرتکب ہوئے تھے ۔ ان میں 10486کو سکندر آباد ڈویژن ،4243کو حیدرآباد ڈویژن ،16458کو وجئے واڑہ ڈویژن ،9751کوگنتکل ڈویژن ،5215کو گنٹورڈویژن اور 4515کو ناندیڑڈویژن میں جرمانے عائد کیے گئے۔ ریلوے احاطوں میں صاف صفائی کو یقینی بنانے اور مسافرین کو خوشگوار ماحول کی فراہمی کے لیے حکام نے کوڑا کر کٹ پھینکنے اور گندگی پھیلانے والوں کے خلاف اپنی کارروائیوں میں شدت پیدا کردی ہے ۔ قواعد کے تحت اگر کوئی شخص یا مسافر ریلوے احاطوں میں کچرا پھینکتا ہوا پکڑا جاتا ہے تو اس پر 500روپئے تک کا جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔ کچرا پھینکنے کے علاوہ تھوکنے ،پیشاب کرنے ،پوسٹرس چسپاں کرنے اور املاک کو بد نما بنانے وغیرہ پر بھی جرمانے عائد کیے جارہے ہیں ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں