ریاض کے حارہ علاقے میں غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف مہم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-07

ریاض کے حارہ علاقے میں غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف مہم

haara opp to poshak
سعودی عرب کی سیکیورٹی فورسس نے آج مسلسل دوسرے دن دارالحکومت ریاض کے حارہ علاقہ میں غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف بڑے پیمانہ پرمہم چلائی اورسینکڑوں افرادکوگرفتارکیاجنہیں شبہ ہے انہیں ان کے ملک واپس بھیج دیاجائے گا۔سیکیورٹی فورسس کی اس کاروائی سے حارہ علاقہ میں جہاں ہندوستانی،پاکستانی اوربنگلہ دیشیوں کی اکثریت ہے دہشت پھیل گئی۔اتوارکی رات سعودی عرب کی پولیس اورفوج پرمشتمل ٹیموں نے حارہ علاقہ کی ناکہ بندی کرتے ہوئے سڑکوں،دکانوں اوربازاروں میں گھس کرغیرملکی تارکین وطن کے کاغذات کی جانچ کی تھی اورکئی افرادکوگرفتارکیاتھا۔سیکیورٹی فورسس کی اس کاروائی کے بعدپیرکوحارہ میں جہاں اکثرہجوم ہواکرتاہے،دکانیں اورسڑکیں سنسان نظرآرہی تھیں۔ایک چشم دیدگواہ نے بتایاکہ اس نے حارہ کے ایک علاقہ میں جسے "حی الوزارت" بھی کہاجاتاہے،کوئی100سے زیادہ افرادکوگرفتارکرکے بسوں میں بٹھاتے ہوئے دیکھا۔غیرقانونی تارکین وطن کواپنے موقف کی اصلاح کے لیے دی گئی مہلت نومبرکے اوائل میں ختم ہونے کے بعدسیکیورٹی فورسس نے غیرقانونی طورپرمقیم غیرملکیوں کے خلاف بڑے پیمانہ پرآپریشن شروع کیاتھا۔ریاض کے ہی منفوحہ علاقہ میں جہاں افریقیوں کی آبادی زیادہ ہے سعودی سیکیورٹی فورسس اورایتھوپیائی باشندوں کے درمیان جھڑپوں میں کم سے کم5افراد ہلاک ہوئے تھے۔حارہ میں سیکیورٹی فورسس کی تازہ کاروائی کے بعدغیرملکی تارکین وطن بشمول حیدرآبادیوں میں تشویش کی لہردوڑگئی ہے۔حارہ میں حیدرآبادیوں کی بڑی تعدادمقیم ہے۔یہ علاقہ سعودی دارالحکومت کے مرکزی حصہ میں موجودہونے کے باوجود کافی پسماندہ ہے اوراس گنجان آبادعلاقہ میں ہندوستان،پاکستان اوربنگلہ دیش کے روزمرہ زندگی میں استعمال ہونے والی اشیامثلا پان،چائے،زندہ طلسمات،امرتانجن اورکھانے پینے کی روایتی اشیافروخت ہوتی ہیں۔یہ مقام غیرملکی تارکین وطن بالخصوص مختلف مقامات پررہنے والے حیدرآبادیوں کے لئے ملاقات کاایک مرکزبھی سمجھاجاتاہے۔پیرکودکانیں اوربازاربندہونے کے باعث حارہ کے مقامی افرادکوکافی پریشانیوں کاسامناکرناپڑا۔سیدمنہاج الدین نامی ایک حیدرآبادی نے بتایاکہ وہ پان کھانے کے عادی ہیں اورپان کی دکان بندہونے کے باعث انہیں کافی مشکل ہوئی۔کئی دوسرے افرادتھے جوضروری اشیاکی خریداری کے لیے نکلے لیکن انہیں کافی تگ ودوکے باوجودمطلوبہ اشیاحاصل نہیں ہوسکیں۔اتوارکی رات سیکیورٹی فورسس کے کریک ڈاون کے بعدغیرملکی تارکین وطن اندیشوں میں مبتلاہوگئے ہیں اورانہوں نے سعودی سیکیورٹی فورسس سے بچنے کیلئے گھروں میں ہی رہنے کوترجیح دی۔کئی افرادنے جن کا قانونی موقف درست ہے،بتایاکہ دن میں کئی مرتبہ مختلف مقامات پرسیکیورٹی عہدیداروں نے ان کے کاغذات کی جانچ کی۔ایک عینی شاہدنے بتایاکہ اتوارکی رات جن غیرملکی تارکین کوگرفتارکیاگیاان میں بیشتربنگالی تھے۔بعض افرادنے شکایت کی کہ سیکیورٹی فورسس نے اچانک کاروائی کی اورتمام سڑکوں کی ناکہ بندی کرتے ہوئے ایساآپریشن کیاگویاوہ دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کررہے ہیں۔اس کریک ڈاون سے مقامی افرادہکے بکے رہ گئے۔حارہ میں تازہ کریک ڈاون کے بارے میں سیکیورٹی فورسس یاحکومت کی طرف سے کوئی تبصر ہ نہیں کیاگیا۔

Al Wazarat area is under extreme raid by jawazat for illegal immigrants

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں